داعش سے منسلک، خودکش حملوں میں ملوث ترک شہری پاک-افغان سرحد سے گرفتار
👁️ 245 بار دیکھا گیا
داعش سے منسلک، خودکش حملوں میں ملوث ترک شہری پاک-افغان سرحد سے گرفتار
انقرہ (ڈیلی اردو/انادولو) ترکی کی انٹیلیجنس ایجنسی نے پاک-افغان سرحدی علاقے سے داعش سے منسلک ترک شہری کو گرفتار کر لیا
ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق ترکی کی قومی انٹیلیجنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کے دوران ایک ترک شہری کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر نام نہاد دولتِ اسلامیہ (داعش) میں اعلیٰ سطح پر سرگرم ہونے کا الزام ہے۔
پیر کے روز ترک سرکاری میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت مہمت گورین کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر کالعدم داعش خراسان (آئی ایس کے پی) سے وابستہ تھا اور افغانستان، پاکستان، ترکی اور بعض یورپی ممالک میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری میں ملوث رہا۔
رپورٹس کے مطابق مہمت گورین ترکی سے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں کا سفر کر کے داعش کے تربیتی کیمپوں میں سرگرم رہا، جہاں وہ بتدریج تنظیم کی قیادت کا حصہ بن گیا۔
ترک سرکاری میڈیا کے مطابق گورین نے داعش کے ارکان کو ترکی سے افغانستان اور پاکستان منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اطلاعات کے مطابق مہمت گورین پاکستان میں داعش کے خلاف کیے گئے متعدد فضائی حملوں میں بھی بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کے مطابق ترک انٹیلیجنس نے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں گورین کے ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد اسے گرفتار کر کے ترکی منتقل کر دیا۔
اس معاملے پر پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 488 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4835 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C