داعش کی اپنے رہنما کی ہلاکت کی تصدیق اور نئے سربراہ کا اعلان
👁️ 23 بار دیکھا گیا
داعش کی اپنے رہنما کی ہلاکت کی تصدیق اور نئے سربراہ کا اعلان
دمشق (ڈیلی اردو/ اے ایف پی/رائٹرز/ اے پی/ڈی پی اے) خود کو ‘اسلامی ریاست’ کہنے والے دہشتگرد گروپ داعش کا کہنا ہے کہ اس کے رہنما کی شام میں لڑائی میں موت ہو گئی لیکن یہ نہیں بتایا کہ موت کب ہوئی۔ ادھر ترک صدر ایردوآن کا کہنا تھا کہ داعش کے رہنما مہینوں پہلے ہلاک ہو چکے ہیں۔
داعش نے جمعرات کے روز ٹیلی گرام پر شائع ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں بتایا کہ ان کے رہنما ابو حسین القریشی کی شام کے شہر ادلب میں مخالف گروپ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران موت ہو گئی۔
ابوحسین کی موت مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جہادی گروپ حیات التحریر الشام کے ساتھ “براہ راست” جھڑپوں کے دوران ہوئی۔
داعش کے ترجمان ابوحذیفہ الانصاری نے آڈیو پیغام میں کہا، “وہ ان سے لڑتے رہے یہاں تک کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔”
اس شدت پسند گروپ نے لیکن یہ نہیں بتایا کہ ابو حسین القریشی کب مارے گئے۔
ابو حسین القریشی کی ہلاکت کی خبریں پہلی مرتبہ کئی ماہ قبل سامنے آئی تھیں، جب ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ ترک انٹیلی جنس فورسز نے القریشی کو شام میں ہلاک کر دیا ہے۔
نیا رہنما نامزد
خیال رہے کہ داعش نے سن 2014 میں عراق اور شام کے 40 فیصد سے زیادہ علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور وہاں اپنی خودساختہ “خلافت” قائم کرلی تھی۔ بعد میں امریکہ کی قیادت میں اس گروپ کے خلاف جنگ کے نتیجے میں سن 2017کے اواخر تک داعش کی خود ساختہ خلافت کا خاتمہ ہو گیا اور اس کے زیر قبضہ علاقے واگزار کرا لیے گئے تھے۔
داعش کے بچ جانے والے روپوش جنگجو اب بھی عراق اور شام کے بعض علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
داعش نے ابو حفص الہاشمی القریشی کو اپنا نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔ شام اور عراق کے ایک بڑے حصے میں سن 2014 میں اسلامی خلافت کا اعلان کرنے کے بعد سے وہ اس دہشت گرد گروپ کے سربراہ بننے والے پانچویں شخص ہیں۔
گروپ کے پہلے خود ساختہ ”خلیفہ” ابوبکر بغدادی نے سن 2019 میں ادلب میں ایک امریکی آپریشن کے دوران خود کو ہلاک کر لیا تھا۔
بغدادی کے بعد داعش کی قیادت سنبھالنے والے دو رہنما ابو ابراہیم القریشی اور ابو حسن الہاشمی القریشی بالترتیب فروری اور نومبر 2022ء میں مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 422 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 305 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 398 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4844 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C