دبئی: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
👁️ 139 بار دیکھا گیا
دبئی: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
دبئی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 4 کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
لاہور قلندرز کا 139 رنز کا آسان ہدف کراچی کنگز کے لیے پہاڑ ثابت ہوا، قلندرز کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا جس کی وجہ سے کراچی کنگز کے بیٹسمین اونچی شارٹس کھیلتے ہوئے وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے اور پوری ٹیم آخری اوور میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
محمد رضوان 34 اور بابر اعظم 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیونگسٹون 11، انگرم 16، بوپارا ایک، عماد وسیم 17 اور سکندر رضا 10 رنز بنا سکے۔
لاہور قلندرز کے سب سے کامیاب بولر حارث رؤف رہے جنہوں نے 4 شکار کیے جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور راحت علی نے 2، 2 اور ویلجوئن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے فخرزمان اور سہیل اختر نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، اوپننگ جوڑی 64 رنز پر اس وقت ٹوٹی جب سہیل اختر 39 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، جس کے بعد دقفے قفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور مقررہ اوورز میں قلندرز 6 وکٹوں پر 138 رنز تک ہی محدود رہی۔
فخرزمان 26، ڈیوسچ 28، ڈیویلیئر 3، محمد حفیظ 14، برینڈن ٹیلر 13 رنز بناسکے جب کہ ویلجوئن 8 اور یاسر شاہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان نے 2، محمد عامر اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ تھا، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C