دباؤ میں آ کر امریکا سے مذاکرات سرنڈر کرنے کے مترادف ہو گا، ایرانی سپریم لیڈر
👁️ 101 بار دیکھا گیا
دباؤ میں آ کر امریکا سے مذاکرات سرنڈر کرنے کے مترادف ہو گا، ایرانی سپریم لیڈر
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی) ایرانی سپریم لیڈر نے تہران حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ امریکہ سے مذاکرات نہ کیے جائیں کیونکہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات بھی چاہتا ہے اور نئی پابندیاں بھی لاگو کر رہا ہے۔
تہران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ”زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ برقرار رکھنے کی امریکی پالیسی کے تحت ایسا ممکن نہیں۔
وزیر خارجہ نے ٹیلی گرام پر اپنا ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا، ”پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے، لیکن ‘زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ کی پالیسی کے تحت ہرگز نہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کے دباؤ میں مذاکرات نہیں ہو سکتے بلکہ یہ ہتھیار ڈالنے یا سرنڈر کرنے کے مترادف ہو گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے حکومت پر زور ڈالنے کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات نہ کیے جائیں۔ انہوں نے واشنگٹن کے اس طرز عمل کو ‘بےپروائی‘ سے تشبیہ دی۔
خامنہ ای، جن کے پاس ایران کے تمام تزویراتی فیصلوں پر حتمی رائے کا حق موجود ہے ہے، نے اپنے موقف کو درست ثابت کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے ایران کے سابقہ تجربات کا حوالہ بھی دیا۔
2015 میں ایران نے بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو منظم کرنے کے لیے امریکہ، فرانس، جرمنی، برطانیہ، چین اور روس کے ساتھ ایک تاریخی معاہدہ کیا تھا۔
تاہم 2018 میں، اپنی پہلی مدت کے دوران، ٹرمپ نے یورپی مخالفت کے باوجود یکطرفہ طور پر امریکہ کو اس معاہدے سے الگ کر دیا تھا اور تہران پر ماضی میں لاگو پابندیاں ایک بار پھر بحال کر دی تھیں۔
ٹرمپ نے رواں ہفتے ایران کے ساتھ پہلے سے جاری جوہری امن معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار تیار کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ایران کا اصرار ہے کہ تہران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کے کسی بھی ارادے سے انکار کرتا رہا ہے۔
تاہم امریکی صدر نے اسی ہفتے ایران پر اپنے “زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی پالیسی کو ایک بار پھر بحال کر دیا ہے۔ رواں ہفتے واشنگٹن نے ایسے اداروں اور افراد پر مالی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا، جن پر سینکڑوں ملین ڈالر مالیت کا ایرانی خام تیل چین کو بھیجنے کا الزام ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اس تناظر میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران ایسے ملک کے ساتھ مذاکرات کا روادار نہیں، جو بیک وقت بات چیت کی خواہش بھی ظاہر کرے اور نئی پابندیاں لاگو کرنے میں بھی مصروف عمل ہو۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کا بڑا قدم، بحیرۂ احمر کے تحفظ کے لیے کثیرالملکی بحری اتحاد
30/July/2026 👁️ 459 بار دیکھا گیا
ہنگو: قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے 6 اہلکار بازیاب
30/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد ناکام، ٹرمپ کے اختیارات برقرار
30/July/2026 👁️ 1216 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک
30/July/2026 👁️ 493 بار دیکھا گیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ
30/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
پاکستان نے عراق میں سعودی کارروائی کو حقِ دفاع قرار دے دیا
30/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8998 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4873 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3746 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3614 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2598 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2346 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C