دریائے نیل سے پہلی بار فرعونی دور کی کشتی کا ملبہ دریافت
👁️ 173 بار دیکھا گیا
دریائے نیل سے پہلی بار فرعونی دور کی کشتی کا ملبہ دریافت
قاہرہ (نیوز ڈیسک) دریائے نیل کے فرش سے حال ہی میں ایک عظیم الشان کشتی بہت اچھی حالت میں برآمد ہوئی ہے، اس دریافت سے سیکڑوں سال سے جاری ایک بحث کا خاتمہ ہوگیا جو کہ فراعین کی شاندار کشتیوں کے متعلق تھی۔
یونانی مؤرخ ہیروڈوٹس نے پہلی مرتبہ اپنی کتاب میں اس کا ذکر کیا تھا۔ ہسٹریز نامی یہ کتاب 450 قبل مسیح میں منظرِعام پر آئی تھی۔ اس نے اہرام کے متعلق لکھا تھا کہ انہیں جوڑنے والے پتھروں کے درمیان بال برابر بھی فرق نہیں اور جب دوپہر میں ان پر دھوپ پڑتی ہے تو اہرام سے منعکس ہوکر ایک روشن منظر بناتی ہے جسے دیکھ کر ہوش اڑ جاتے ہیں۔
ہیروڈوٹس نے مصر کی سیر میں یہ بھی کہا تھا کہ اس نے بارس نامی ایک بہت بڑی کشتی دیکھی جس میں لوگ اپنے سامان سمیت ایک جگہ سے دوسری جگہ جایا کرتے تھے تاہم ماہرین کو اس کے ثبوت کی تلاش تھی اور نئی دریافت سے ہیروڈوٹس کے بیان کی تصدیق ہوئی ہے۔
آکسفورڈ سینٹر آف میری ٹائم آرکیالوجی کے ماہر ڈامیان رابنسن نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بڑی کشتی کا 70 فیصد ڈھانچہ برآمد کیا ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ فرعون کے عہد میں بڑی تجارتی کشتیاں استعمال ہوتی تھیں۔
سال 2013ء میں روسی اکادمی برائے سائنس سے وابستہ مصری علوم کے ماہر الیگزینڈر بیلوو نے کہا تھا کہ کشتیوں کو یا تو اینٹوں سے بنایا جاتا تھا یا ان پر اینٹوں جیسی ساخت نمایاں تھی۔
اب ماہرین کو دریائے نیل سے ایک ٹوٹی پھوٹی کشتی ملی ہے جسے ماہرین نے شپ 17 کا نام دیا ہے جس کی لمبائی 27 میٹر ہے۔ ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ کشتی کے اندرونی جانب ڈھانچے کی ساخت کچھ اس طرح ہے کہ ان پر انسانی پسلیوں کا گمان ہوتا ہے اور اس سے قبل قدیم کشتیوں میں یہ خدوخال کبھی نہیں دیکھے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C