دنیا بھر میں تین عشروں میں 1400 سے زائد صحافیوں کا قتل
👁️ 152 بار دیکھا گیا
دنیا بھر میں تین عشروں میں 1400 سے زائد صحافیوں کا قتل
پیرس (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) 1992 سے لے کر اب تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر چودہ سو سے زائد صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم ایک پیپلز ٹریبیونل اب ان میں سے قتل کے کئی چیدہ چیدہ واقعات کی چھان بین کرے گا۔
بین الاقوامی سطح پر صحافیوں کے قتلکے ان واقعات میں سے بہت زیادہ شہرت حاصل کرنے والا ایک واقعہ میکسیکو میں 2011ء میں ایک رپورٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی تھا۔ میکسیکو کے ایک علاقائی اخبار ‘نوٹیور‘ کے لیے اپنے آخری کالم میں میگوئل اینجل لوپیز ویلاسکو نامی اس رپورٹر نے عورتوں اور بچیوں کے قتل، اقربا پروری اور پینے کے آلودہ پانی کو موضوع بنایا تھا۔
آخری کالم کی اشاعت کے چند گھنٹے بعد قتل
لوپیز ویلاسکو کا قلمی نام ‘میلو ویرا‘ تھا اور وہ ویرا کروز نامی شہر میں قائم ایک میڈیا کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھے۔ انہوں نے اپنے آخری کالم میں لکھا تھا کہ جن مسائل کو انہوں نے اپنی تحریر کا موضوع بنایا ہے، حکام نے انہیں حل کرنے کے وعدے کیے تھے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اگر حکام نے وہ مسائل حل نہ کیے، تو وہ انہیں یاد دہانی بھی کرائیں گے۔
لیکن پھر چند ہی گھنٹے بعد 55 سالہ لوپیز ویلاسکو مردہ پائے گئے۔ بیس جون 2011ء کو علی الصبح، جب وہ ابھی سو رہے تھے، قاتلوں نے ان کے گھر میں گھس کر لوپیز ویلاسکو، ان کی اہلیہ آگسٹینا اور سب سے چھوٹے بیٹے میسیال کو قتل کر دیا تھا۔ اس تہرے قتل کے دوران قاتلوں نے اپنے آتشیں ہتھیاروں سے 400 سے زائد گولیاں فائر کی تھیں۔
اس خونریز حملے کے بعد لوپیز ویلاسکو کے گھر کے پاس ہی واقع پولیس اسٹیشن سے کوئی ایک بھی پٹرولنگ کار جائے وقوعہ پر نہیں بھیجی گئی تھی۔
نوے فیصد سے زائد قاتل سزاؤں سے بچ جاتے ہیں
آج ایک عشرے سے بھی زائد عرصے بعد میکسیکو میں ریاستی دفتر استغاثہ اس تہرے قتل کے مرتکب افراد کو بس تلاش ہی کر رہا ہے اور ساتھ ہی اس جرم کے ارتکاب کے محرکات بھی۔ اسی دوران لوپیز ویلاسکو کے دونوں زندہ بچے جان کے خطرات کے باعث ملک چھوڑ کر جلاوطنی کی زندگی اختیار کر چکے ہیں۔
صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی میکسیکو میں ملکی نمائندہ بالبینا فلوریس کہتی ہیں کہ لوپیز ویلاسکو کے قاتلوں نے ایک پورا گھر بھی تباہ کر دیا اور ساتھ ہی ایک بڑی تنقیدی آواز کو بھی ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا۔ وہ کہتی ہیں، ”صحافیوں کے قتل کے 90 فیصد سے زائد واقعات میں مجرم سزاؤں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔‘‘
دی ہیگ کا پیپلز ٹریبیونل
میکسیکو میں لوپیز ویلاسکو کے قتل کا واقعہ اب علامتی سطح پر ہی سہی مگر نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ایک عدالت کے سامنے رکھا جا رہا ہے۔ یہ مستقل عوامی عدالت (Permanent People’s Tribunal) آج دو نومبر سے دنیا بھر میں آزادی صحافت کی خلاف ورزیوں کی کھلی سماعت شروع کر رہا ہے۔
اس عدالت کے ایجنڈے میں تین سرکردہ صحافیوں کے قتل کے واقعات کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ یہ تین مقتول صحافی میکسیکو کے لوپیز ویلاسکو، سری لنکا کے لسانتھا وکرماٹنگے اور شام کے نبیل الشارباجی تھے۔
اس عدالت کو کسی کو سزا سنانے کا اختیار نہیں مگر اس ٹریبیونل میں سماعت کے نتیجے میں نہ صرف عوامی شعور بیدار کیا جا سکتا ہے بلکہ ساتھ ہی مختلف ممالک کی حکومتوں پر دباؤ بھی ڈالا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ہاں صحافیوں کی حفاظت کے انتظامات کو بہتر بنائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C