دہشت گرد حملوں کا خطرہ: بلوچستان میں 31 اگست تک موبائل انٹرنیٹ بند، دفعہ 144 نافذ
👁️ 407 بار دیکھا گیا
دہشت گرد حملوں کا خطرہ: بلوچستان میں 31 اگست تک موبائل انٹرنیٹ بند، دفعہ 144 نافذ
کوئٹہ (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو دہشت گرد حملوں کے خدشات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس 31 اگست تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ صوبے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق، پابندی کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش، پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات اور عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بدھ کی شام سے بند ہے، جس سے طلبہ، مریضوں اور کاروباری حلقوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جعفر ایکسپریس دہشتگردی سے بال بال بچی
بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا اس وقت ہوا جب پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس گزر چکی تھی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، جب کہ بم دھماکے کی نوعیت اور ہدف کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ واقعہ پیر کے روز جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد پیش آیا ہے۔ پیر کی صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والی اسی ٹرین کے پائلٹ انجن کو کولپور کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے باعث انجن کو پانچ گولیاں لگیں، تاہم عملہ محفوظ رہا۔
اس حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔ جعفر ایکسپریس ماضی میں بھی کئی بار دہشتگردی کا نشانہ بن چکی ہے۔
مارچ 2025 میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے میں 26 مسافر ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت سیکیورٹی اہلکاروں کی تھی، جب کہ جون 2025 میں جیکب آباد میں بم دھماکے کے باعث ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔
تمپ میں دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام
ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے دھازن گروپ سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگردوں نے فورسز پر حملہ کیا، جس پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے "جبار عرف چند" نامی دہشتگرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا۔
واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے پستول، آئی ای ڈی ڈیٹونیٹر اور بی ایل اے کے جھنڈے برآمد کیے گئے۔
تحصیل تمپ، تربت کا ذیلی علاقہ ہے جو بلوچستان کے سرحدی ضلع کیچ میں واقع ہے اور ایران کے ساتھ سرحد رکھتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ علاقہ شدت پسند تنظیموں کے لیے گزرگاہ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C