دہشت گردی اور علیحدگی پسندی پوری ایس سی او کیلئے خطرہ ہے، پاکستانی وزیراعظم
👁️ 375 بار دیکھا گیا
دہشت گردی اور علیحدگی پسندی پوری ایس سی او کیلئے خطرہ ہے، پاکستانی وزیراعظم
چیانجن (ڈیلی اردو/اے پی پی) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور علیحدگی پسندی پوری ایس سی او کیلیے خطرہ ہے، جعفرایکسپریس حملے میں بعض ملکوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں، بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، افغانستان میں امن پورے خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں سے معمول کے مطابق مستحکم تعلقات چاہتا ہے، تنازعات اور کشیدگی کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔
چین کے بندرگاہی شہر چیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 25 ویں سربراہ مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کثیر الجہتی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے اور یکطرفہ رویے سے گریز کرتا ہے اور گزشتہ چند مہینوں کے دوران خطے نے جس طرح نہایت تشویشناک واقعات کا مشاہدہ کیا اس پر ہمیں شدید صدمہ اور گہری مایوسی ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں اور تمام ایس سی او ارکان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت اور احترام کرتا ہے، ہم تمام بین الاقوامی اور دوطرفہ معاہدات کا احترام کرتے ہیں اور تمام ایس سی او ارکان سے بھی ان اصولوں کی پاسداری کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ معاہدات کے مطابق پانی کے جائز منصفانہ حصے تک بلا روک ٹوک رسائی ایس سی او کے کام کو سہل بنائے گی اور ان بڑے مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی جن کے لیے اس تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتاہے اور تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، امن،ترقی،خوشحالی کےلیےایس سی اورکن ممالک کےساتھ کوششیں جاری رکھیں گے، انہوں نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پُرامن حل کیلیے تنازعات پر جامع مذاکرات ناگزیر ہیں، سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان ایک بہترین منصوبہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم ناقابل قبول ہیں، غزہ میں قحط سالی اور جنگ کافوری خاتمہ کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور علیحدگی پسندی پوری ایس سی او کیلیے خطرہ ہے، جعفرایکسپریس حملے میں بعض ملکوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں، بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، افغانستان میں امن پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کواس وقت شدید سیلاب کاسامناہے، تین دریاؤں میں سیلاب کے باعث ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
قبل ازیں وزیراعظم نے کہا کہ ازبکستان اورکرغزستان کو ان کےیوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایس سی اوعلاقائی تعاون وانضمام کےفروغ کےلیے پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین کی کامیابی صدرشی جن پنگ کے مدبرانہ اور بصیرت افروز قیادت کی عکاس ہے، ایس سی او ہی نہیں تمام نمایاں اقدامات میں چین کی عالمی قیادت نظر آتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 343 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 688 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 602 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3481 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C