دہشت گردی میں اضافے کی وجہ امریکہ کا افغانستان سے ہنگامی انخلا ہے، نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ
👁️ 158 بار دیکھا گیا
دہشت گردی میں اضافے کی وجہ امریکہ کا افغانستان سے ہنگامی انخلا ہے، نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عسکریت پسند گروہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر متواتر اور زیادہ خطرناک حملے اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ وہ افغانستان میں امریکہ کی فوج کے چھوڑے ہوئے اسلحے اور سازوسامان کو استعمال کر رہے ہیں۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب پاکستان کی فوج اور دیگر فورسز کے خلاف عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی اداروں کے اہلکاروں کو خاص طور پر افغانستان کی سرحد سے قریب علاقوں میں زیادہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے سینکڑوں اہل کار ہلاک ہوئے جن میں رواں سال کے دوران 200 سے زائد فوج کے افراداور اہلکار بھی شامل ہیں۔
نگراں وزیرِ اعظم نے جمعے کو سرکاری نشریاتی ادارے پر نشر گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کی وجہ بد قسمتی سے افغانستان سے امریکہ اور نیٹو اتحادیوں کا افغانستان سےبہت تیزی سے انخلا ہے۔
نگراں وزیرِاعظم نے افغانستان کے ساتھ پاکستان کی ڈھائی ہزار کلو میٹر طویل سرحد پر واقع دو صوبوں کا حوالہ دیا۔
انوار الحق کاکڑ نے ایک ایسے دن اسلام آباد میں مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی جب خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک خود کش حملے میں فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 9 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar talking to Anchors and Journalists in a meeting held at the Prime Minister's House. pic.twitter.com/Tokga1Jp7E
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 31, 2023
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اتحادی فورسز کا افغانستان سے جلدی میں انخلا کا نہ صرف پاکستان پر اثر پڑا بلکہ ان کے بقول وسطی ایشیا، چین، ایران اور پورا خطہ متاثر ہوا ہے۔
افغانستان سے انخلا کا ذکر کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت طویل عرصے سے امریکہ کو ذمہ دارانہ انخلا پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا جنگی ساز و سامان دہشت گردوں کے ہاتھ نہ لگے ۔ انوار الحق کاکڑ کے مطابق پاکستان کی قیادت امریکہ کو ایسا کرنے میں ناکام رہی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست مخالف گروہ جیسے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث بلوچ عسکریت پسند اب خود کو تھرمل ہتھیاروں، رائفلز، رات میں دیکھنے والی دور بینوں اور دیگر آلات سے لیس کر چکے ہیں جو امریکہ کی فوج افغانستان میں چھوڑ کر گئی ہے۔
ان کے بقول ان آلات نے خطے میں دہشت گردوں اور غیر ریاستی عناصر کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ان عسکریت پسندوں کی صلاحیتیں انتہائی محدود تھی لیکن اب وہ رات میں بھی پاکستان کی فوج کے ان سپاہیوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں وہ کچھ حرکت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ اور اتحادی ممالک نے اگست 2021 میں افغانستان سے فوجی کا انخلا مکمل کیا تھا جب کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے دوران دو ہفتے قبل ہی اس وقت افغان طالبان نے امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت کا خاتمہ کرتے ہوئے ملک کا کنٹرول ایک بار پھر سنبھال لیا تھا۔
امریکی وزارتِ دفاع کی گزشتہ برس جاری ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فنڈ سے چلنے والے سات ارب 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا فوجی سازوسامان سابق افغان حکومت کی انوینٹری میں موجود تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C