دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان-امریکہ شراکت ضروری، وزیر خارجہ مارکو روبیو
👁️ 119 بار دیکھا گیا
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان-امریکہ شراکت ضروری، وزیر خارجہ مارکو روبیو
واشنگٹن (ڈیلی اردو) واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ روبیو نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی مسلسل حمایت کرنے اور ’بورڈ آف پیس‘ کے افتتاحی اجلاس میں بطور بانی رکن شرکت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
بیان کے مطابق ’امریکی وزیر خارجہ نے 31 جنوری کو بلوچستان میں ہونے والے ہولناک حملوں اور 6 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے تباہ کن بم دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلسل شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیرِ خارجہ نے واشنگٹن میں حالیہ ’کریٹیکل منرلز منسٹریل‘ (اہم معدنیات سے متعلق وزارتی اجلاس) میں پاکستان کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔
حکام نے اہم معدنیات اور توانائی کے شعبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ امریکی کمپنیوں کے لیے تجارتی سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اِن عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں جو امریکی صدر ٹرمپ کی میزبانی میں ’بورڈ آف پیس‘ کے عالمی اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن موجود ہیں۔
ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیرِ اعظم کی واشنگٹن میں اعلی امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی اس سلسلے کا حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 368 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 460 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9013 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4904 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4555 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3761 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3633 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 2762 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C