دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
👁️ 193 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
اسلام آباد(ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے 6 ڈویژنز کے 26 اضلاع کو سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ’’ہارڈ ایریاز‘‘ قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں تعینات اہل وفاقی انتظامی اور پولیس افسران کے لیے بنیادی تنخواہ کے 250 فیصد کے برابر سیکیورٹی رسک الاؤنس منظور کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا اور الاؤنس کی ادائیگی وفاقی حکومت کرے گی، جبکہ اس پر متعلقہ ٹیکس قوانین لاگو ہوں گے۔
ہارڈ ایریاز میں پشاور، خیبر، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، مہمند، کوہاٹ، ہنگو، کرک، کرم، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، اپر جنوبی وزیرستان، لوئر جنوبی وزیرستان، سوات، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، اپر دیر، لوئر دیر، اپر چترال اور لوئر چترال شامل ہیں۔
مراسلے کے مطابق الاؤنس کا تعلق متعلقہ افسر کی مذکورہ ہائی رسک علاقے میں تعیناتی سے ہوگا اور افسر کے تبادلے کے ساتھ ہی یہ سہولت ختم ہوجائے گی۔ معطلی، خصوصی ڈیوٹی پر تعیناتی، جوائننگ ٹائم یا تربیتی مدت کے دوران بھی سیکیورٹی رسک الاؤنس قابلِ ادائیگی نہیں ہوگا۔
وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ الاؤنس پنشن یا گریجویٹی کے حساب میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صوابی اور ہزارہ ڈویژن کے افسران اس مخصوص سیکیورٹی رسک الاؤنس کے حقدار نہیں ہوں گے۔
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان علاقوں میں فرائض انجام دینے والے سرکاری اور پولیس افسران کو درپیش غیر معمولی سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ الاؤنس کی منظوری کا مقصد ہائی رسک اضلاع میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو اضافی مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C