دیر بالا میں پاکستانی طالبان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک
👁️ 369 بار دیکھا گیا
دیر بالا میں پاکستانی طالبان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے مختلف علاقوں میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے خلاف تین روزہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک اور 5 کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے خوارج کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ اسی تناظر میں دیر بالا کے دوبندو، بیکارے، سلام کوٹ، ہاتن درہ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ آپریشن مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا اور اس میں کالعدم تنظیموں کے عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔
آپریشن کے دوران البرق کمانڈوز، ایلیٹ فورس، آر آر ایف یونٹ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈی ایس بی اسٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت سے حصہ لیا۔ جدید ہتھیاروں، اے پی سیز، تھرمل آلات اور ڈرون کیمروں کے ذریعے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
پہلے روز 5 دہشتگرد ہلاک اور 2 کی لاشیں برآمد ہوئیں، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 7 جوان زخمی اور 2 مقامی شہری ہلاک ہوئے۔ مجموعی طور پر 3 دن کے آپریشن میں 9 دہشتگرد ہلاک، 5 کی لاشیں برآمد اور 10 پولیس جوان زخمی ہوچکے ہیں، جس میں مقامی کمانڈر ساجد بھی شامل ہے۔
ڈی پی او دیر بالا سید محمد بلال نے کہا کہ یہ جراتمندانہ کارروائی نہ صرف دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب ہے بلکہ دیر میں دیرپا امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دیر پولیس فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3751 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3647 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2612 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C