رزمک میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی دھماکے کا شکار، ایک شخص ہلاک
👁️ 132 بار دیکھا گیا
رزمک میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی دھماکے کا شکار، ایک شخص ہلاک
شمالی وزیرستان(ڈیلی اردو) سب ڈویژن رزمک کے علاقے شوالی زیارت میں ناز میری سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ایک مقامی گاڑی کو مبینہ طور پر نصب آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ جنوبی اور شمالی وزیرستان کے سنگم پر واقع رزمک سب ڈویژن کے علاقے شوالی زیارت میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے باعث ہوا، تاہم واقعے کی نوعیت کی حتمی تصدیق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت خونہ زار خان ولد مانی خان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ بعض ابتدائی اطلاعات میں مقتول کا نام مانی خان ولد خونظر خان بھی بتایا گیا ہے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ حکام کی جانب سے دھماکے کی نوعیت، بارودی مواد اور واقعے میں ملوث عناصر کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C