22/April/2020

رمضان المبارک: حکومت کی عوام سے کالعدم تنظیموں کو عطیات نہ دینے کی اپیل

👁️ 55 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
رمضان المبارک: حکومت کی عوام سے کالعدم تنظیموں کو عطیات نہ دینے کی اپیل

رمضان المبارک: حکومت کی عوام سے کالعدم تنظیموں کو عطیات نہ دینے کی اپیل

لاہور (ڈیلی اردو) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قرار دی گئی 79 جماعتوں اور تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ان جماعتوں اور تنظیموں کو زکوۃ وعطیات نہ دی جائے۔ رمضان المبارک کے دوران مسلمان دل کھول کر صدقات وعطیات دیتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قرار دی گئی ایسی 79 جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے جن پر صدقات و عطیات اور چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد ہے۔ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعتوں، تنظیموں کو عطیات دینا اور ان کی معاونت قانون جرم ہے۔ شہری اپنی زکوۃ، عطیات ضرروت مندوں اور حقداروں کو دیں، زکوۃ و عطیات دیتے ہوئے اس بات کو یقنی بنائیں کہ آپ کے عطیات کالعدم تنظیموں تک نہ پہنچ سکیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی کالعدم جماعتوں کی فہرست لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ پاکستان، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی شامل ہیں۔

اسی طرح لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ، تحریک جعفریہ پاکستان، سپاہ محمد، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، خدام الاسلام (جیش محمد)، اسلامی تحریک سابق تحریک جعفریہ، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان اور حزب التحریر، حزب الاحرار بھی کالعدم جماعتوں میں شامل ہیں۔

خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ، لشکر اسلامی، انصار الاسلام، حاجی نامدار گروپ، لشکر اسلام، تحریک طالبان پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمدی بھی کالعدم ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانان اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہل سنت والجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت و الجماعت گلگت اور بلوچستان بنیاد پرست آرمی وغیرہ بھی کالعدم ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C