روس: اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ، 11 طلبا ہلاک، ایک حملہ آور مارا گیا، دوسرا گرفتار
👁️ 125 بار دیکھا گیا
روس: اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ، 11 طلبا ہلاک، ایک حملہ آور مارا گیا، دوسرا گرفتار
ماسکو (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی) روسی شہر کازان کے ایک اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ فائرنگ دو مسلح نوجوانوں نے کی، جن میں سے ایک مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔
روسی دارالحکومت سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ ہلاکت خیز واقعہ آج منگل کی صبح روسی جمہوریہ تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں پیش آیا، جو ماسکو سے تقریباﹰ 700 کلو میٹر مشرق کی طرف واقع ہے۔
دو میں سے ایک حملہ آور مارا گیا
سرکاری خبر رساں ادارے نوووستی نے ایمرجنسی سروسز کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس اسکول کے اندر یہ شوٹنگ دو نوجوانوں نے کی، جن میں سے ایک اس واقعے میں خود بھی مارا گیا جبکہ دوسرے کو، جس کی عمر 17 برس ہے، گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کازان میں مقامی حکام نے بتایا کہ اس شوٹنگ کے شروع ہوتے ہی اسکول میں موجود چند طلبہ کو وہاں سے نکال لیا گیا تھا تاہم بہت سے نابالغ طالب علم فائرنگ شروع ہونے کے بعد بھی اسکول میں موجود تھے۔
اس واقعے کے بعد کازان کے باقی تمام اسکولوں کے لیے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ روسی پولیس نے اس خونریز حملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔
اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ
روس میں ماضی میں تعلیمی اداروں میں شوٹنگ کے واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے تھے مگر گزشتہ چند برسوں سے وہاں اس مہلک رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے زیادہ تر خونریز واقعات کے مرتکب مشتعل مسلح طلبہ ہی ہوتے ہیں۔
ماسکو میں ایمرجنسی سروسز کی ملکی وزارت نے بتایا کہ اس حملے کے دوران اسکول کی عمارت میں ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ یہ واضح نہیں کہ دونوں مسلح نوجوانوں نے یہ حملہ کیوں کیا۔
روسی میڈیا کے مطابق اس فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد بھی شامل ہے۔ باقی دس ہلاک شدگان اسکول کے طلبہ تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C