روس میں انٹیلیجنس چیف پر حملہ، ایک ملزم دبئی سے گرفتار، ایک یوکرین فرار
👁️ 244 بار دیکھا گیا
روس میں انٹیلیجنس چیف پر حملہ، ایک ملزم دبئی سے گرفتار، ایک یوکرین فرار
ماسکو (ڈیلی اردو/ٹاس) روسی فوجی انٹیلیجنس کے نائب سربراہ ولادیمیر الیکسیف پر فائرنگ کے واقعے کے بعد روسی حکام نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور مبینہ ساتھی کے یوکرین فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔
يہ واقعہ گزشتہ جمعے کے روز ماسکو کے شمال مشرقی علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا تھا، جس میں الیکسیف شدید زخمی ہو گئے تھے۔
روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق، روس کی داخلی انٹیلیجنس سروس ایف ایس بی نے بتایا ہے کہ اس حملے کے شبے میں 1960ء میں پیدا ہونے والے ایک روسی شہری کو دبئی میں گرفتار کیا گیا، جہاں سے اسے ماسکو کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
تفتیش کاروں کے مطابق ایک دوسرے مشتبہ ساتھی کو پہلے ہی ماسکو میں حراست ميں ليا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک تیسرا مبینہ معاون حملے کے فوراً بعد یوکرین فرار ہو گیا تھا۔
روسی تحقیقاتی اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ یوکرینی خفیہ اداروں کے احکامات پر انجام دیا گیا۔
تفتیش کاروں نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور ’’یوکرینی انٹیلیجنس کی ہدایات پر‘‘ عمل کر رہا تھا۔ اسی نوعیت کے الزامات روسی وزیرِ خارجہ سريگئی لاوروف بھی پہلے لگا چکے ہیں، جنہوں نے کییف کو اس کارروائی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
پولیس اور پراسیکیوشن حکام نے واقعے کے بعد قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کی وجوہات اور محرکات کے تفصیلی تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C