روس نے ایک اور ہائپرسونک میزائل کا ‘کامیاب’ تجربہ کرلیا
👁️ 125 بار دیکھا گیا
روس نے ایک اور ہائپرسونک میزائل کا ‘کامیاب’ تجربہ کرلیا
ماسکو (ڈیلی اردو) روس کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں کی ہتھیار کی دوڑ میں ترقی کے پیش نظر اس نے ایک اور ہائپر سونک کروز میزائل زرکون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق روس، امریکا، فرانس اور چین بغیر آواز چلنے والی نام نہاد ہائپر سونک گاڑیوں کا تجربہ کر رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس کی رفتار 5 مَچ ہے۔
وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ روس کے ہائپر سونک میزائل ہتھیاروں کے ’تجربات کی تکمیل‘ کے حصے کے طور پر ایڈمرل گورشکوف نے جنگی جہاز سے زرکون میزائل لانچ کیا جس کا ہدف بحیرہ بیرنٹس میں 400 کلو میٹر (250 میل) فاصلے پر تھا۔
انہوں نے اسے کامیاب تجربہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
میزائل کے حالیہ کئی تجربات کیے گئے ہیں جبکہ روس نے جنگی جہازوں اور آبدوزوں دونوں کو زرکون سے لیس کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے فروری 2019 میں ملک میں نئے ہتھیار کی ترقی کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سمندر اور زمین دونوں میں ہدف تک پہنچ سکتا ہے اور اس کی رینج ایک ہزار کلو میٹر یعنی (تقریباً 620 میل) ہے اور اس کی رفتار 9 مَچ ہے۔
روس کے زرکون کا تازہ ترین تجربہ ان مغربی رپورٹس کے بعد سامنے آیا کہ جولائی میں چین نے جنوبی چین سمندر کے ساحل پر ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا اور اس کی رفتار آواز سے 5 گنا زیادہ ہے۔
تجربہ کرنے تک عالمی طاقتوں میں سے کسی نے بھی درمیانی پرواز کے میزائل لانچ میں مہارت کا موازنہ کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔
بعد ازاں چین نے رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ استعمال شدہ خلائی راکٹ کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے معمول کا تجربہ تھا۔
روس نے بہت سے ایسے ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو موجودہ دفاعی نظام کو ناکام بنا سکتے ہیں، جن میں سرمت بین البراعظمی میزائل اور بوریویسٹنک کروز میزائل شامل ہیں۔
مغربی ماہرین نے شمالی روس کی ٹیسٹ سائٹ پر 2019 میں ہونے والے جان لیوا دھماکے کو جوہری طاقت سے چلنے والے بوریویسٹنک کروز سے جوڑا ہے، جس کی وجہ سے مقامی سطح پر تابکاری میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 2 بچے زخمی
01/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C