روس نے یوکرین پر تباہ کن حملہ کر دیا، 656 ڈرون اور 73 میزائل داغ دیے
👁️ 316 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین پر تباہ کن حملہ کر دیا، 656 ڈرون اور 73 میزائل داغ دیے
ماسکو/کییف (ڈیلی اردو) روس نے پیر اور منگل کی درمیانی رات یوکرین کے کئی شہروں پر، جن میں کییف، دنیپرو اور خارکیف شامل ہیں، میزائلوں اور جنگی ڈرونز کے ساتھ بڑا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کئی دنوں سے خبردار کر رہے تھے کہ روس ایک بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ دوسری جانب ماسکو نے تصدیق کی کہ اس نے ایک ’’وسیع پیمانے پر حملہ‘‘ کیا ہے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے پیر کی شام مقامی وقت کے مطابق چھ بجے سے حملے کرنا شروع کیے اور مجموعی طور پر 73 میزائل اور 656 ڈرونز یوکرین کی جانب فائر کیے گئے۔
یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ ان میں سے 40 میزائل اور 602 ڈرونز فضا میں ہی تباہ یا ناکارہ بنا دیے گئے۔
یوکرینی فضائیہ کے ٹیلیگرام پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دارالحکومت کییف اس حملے کا مرکزی ہدف تھا، تاہم ڈرون حملے ملک بھر میں 38 دیگر مقامات پر بھی کیے گئے۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے یوکرین کی دفاعی صنعت سے متعلق تنصیبات کو ’’دور مار اور انتہائی درست‘‘ ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
روسی وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق، ’’اس حملے کے تمام مقاصد حاصل کر لیے گئے اور تمام
مقررہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ۔‘‘
یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے ان حملوں میں بیلسٹک اور کروز میزائل استعمال کیے، جو ماضی میں بھی روسی حملوں کا حصہ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C