روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ، سات افراد ہلاک
👁️ 259 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ، سات افراد ہلاک
کییف (ڈیلی اردو) یوکرینی حکام کے مطابق، روس نے ہفتے کی شب یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے بڑے حملے کیے، جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور شمال مشرقی شہر خارکیف میں دو بچوں سمیت کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس نے ملک بھر میں توانائی کے شعبے اور ریلوے کے ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے 480 ڈرونز اور 29 میزائل داغے۔
زیلنسکی نے ٹیلی گرام ایپ پر لکھا، ’’پارٹنر ممالک کی جانب سے زندگی کے خلاف ان وحشیانہ حملوں کا بھرپور جواب ملنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’روس نے یوکرین کے رہائشی اور اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی کوششیں ترک نہیں کی ہیں، اس لیے یوکرین کے لیے مدد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے شراکت داروں سے فضائی دفاعی نظام اور ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔
یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ دفاعی یونٹس نے 453 ڈرونز اور 19 میزائل مار گرائے۔ تاہم، نو میزائل اور 26 ڈرونز 22 مقامات پر لگے۔
خارکیف کے علاقائی گورنر اولیہ سنیہوبوف نے بتایا کہ شہر کو روسی ڈرونز اور میزائلوں، دونوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ایک روسی بیلسٹک میزائل پانچ منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرانے کے باعث دو بچوں سمیت سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سنیہوبوف کے مطابق، خارکیف میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے اور روسی حملوں سے 19 رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ تجارتی اور انتظامی عمارتوں، بجلی کی تقسیم کی لائنوں اور گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
قومی گرڈ آپریٹر یوکرینرگو نے بتایا کہ روسی حملوں کے بعد ملک کے سات علاقوں میں ہنگامی طور پر بجلی کی کٹوتی کر دی گئی ہے۔ یوکرینی حکام نے یہ بھی بتایا کہ روس نے وسطی یوکرین میں چار ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ جنوبی اودیسا کے علاقے میں بندرگاہ کو بھی نشانہ بنایا، جس سے خوردنی تیل کے کنٹینرز میں آگ لگ گئی اور اناج کے گودام کو نقصان پہنچا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C