روس کی جانب سے یوکرین پر فضائی اور میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع
👁️ 24 بار دیکھا گیا
روس کی جانب سے یوکرین پر فضائی اور میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع
کیف + ماسکو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) روس کی جانب سے یوکرین کے کئی شہروں پر میزائل حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے فضائی حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے شیلٹرز میں پناہ لینے کی اپیل کی ہے۔
روس نے یوکرین کے متعدد شہروں پر نئے سرے سے میزائل حملے شروع کر دیے ہیں، جس کے باعث ہفتے کے روز ملک بھر میں فضائی حملوں کے خلاف ‘خطرے کے الارم‘ بجنا شروع ہو گئے ہیں۔ یوکرین کے حکام اور میڈیا کی جانب سے شمال مغربی شہر ریونے اور اوڈیسا سمیت دیگر علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
#BREAKING Zelensky says Russia launched 36 rockets in 'massive attack' on Ukraine pic.twitter.com/ZcDKnVHLxD
— AFP News Agency (@AFP) October 22, 2022
یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں کے وقت ملکی دارالحکومت کییف میں فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال تھا۔ حکام نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں مبینہ طور پر ایک یوکرینی لڑاکا طیارے کی جانب سے روسی میزائل کو مار گراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یوکرین کے صدارتی دفتر کے مشیر اولیکسی آریسٹوویچ نے کہا کہ کییف کی طرف فائر کیے گئے پانچ میزائلوں کو یوکرینی دفاعی دفاعی نظام کی مدد سے روک دیا گیا تھا۔کییف کے میئر وٹالی نے بھی دارالحکومت پر روسی حملوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا، ”فضائی حملے کا الارم بجا دیے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا، ”شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ فضائی حملوں سے بچنے کے لیے بنائی گئی پناہ گاہوں میں رہیں۔‘‘
#UPDATE Ukrainian President Volodymyr Zelensky said Saturday Russia carried out a "massive attack" on Ukraine overnight, following reported strikes on energy infrastructure that resulted in power outages across the country. pic.twitter.com/9sHZuiWyQD
— AFP News Agency (@AFP) October 22, 2022
روسی فوج بڑی تیزی سے یوکرین کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ان کا خاص ہدف یوکرینی پاور اسٹیشن ہیں۔ یوکرینی صدر ولوودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ملک کا تقریباً 40 فیصد توانائی فراہم کرنے والا انفرا سٹرکچر پہلے ہی روسی حملوں کے باعث تباہ ہو چکا ہے۔
یوکرینی حکام نے آج ایک بار پھر ملک کی توانائی اور پانی کی فراہمی میں روکاوٹ کی اطلاع دی ہے۔ روس کے حامی فوجی بلاگرز کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر ٹوپولیو۔ ٹو 160 بمبار طیارے کا استعمال کیا جا رہا ہے اور یوکرین کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان نئے سرے سے ہونے والے حملوں کا آغاز آج صبح نو بجے ہوا۔
حکام نے ایسی ویڈیوز بھی شائع کی ہیں، جن میں روس کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے دیکھے جا سکتے ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ یہ آج صبح روس کی جانب سے یوکرین پر کیے گئے حملوں کی ویڈیوز ہیں۔ تاہم جاری کردہ ان ویڈیوز کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ مقامی ذرائع نے یوکرین کے ایسے 12 شہروں اور علاقوں کی فہرست بھی جاری کی ہے، جن پر روس کی جانب سے تازہ ترین حملے کیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2794 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C