بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 95 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم آٹھ اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ واقعہ جمعرات کو کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے گُرو میں پیش آیا۔
سرکاری ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ حملہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے مسلح دہشت گردوں نے اس وقت کیا جب ایک فوجی قافلہ علاقے سے گزر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق قافلے میں ایک درجن سے زائد بسیں اور سکیورٹی پر مامور گاڑیاں شامل تھیں، جن میں پنجگور رائفلز، مکران اسکاوٹس اور دشت اسکاوٹس کے اہلکار سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک بس کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کم از کم آٹھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سپاہی مظہر عباس، سپاہی نعمت اللہ، سپاہی نعمت خان، سپاہی ہارون، نائیک عابد، صوبیدار جیند، صوبیدار حیدر اور سپاہی صابر کے ناموں سے ہوئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے میں شامل اہلکار چھٹی پر اپنے آبائی علاقوں کو جا رہے تھے کہ گُرو کے مقام پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔
حملے کے بعد کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر تین سے چار گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی، جبکہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے کچھ ہی دیر بعد فوجی ہیلی کاپٹر بھی علاقے میں پرواز کرتے دیکھے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہلاک اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
تاحال حکومت پاکستان اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے حملے اور جانی نقصان کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8946 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4786 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3557 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2636 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2308 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C