روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
👁️ 219 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
کییف (ڈیلی اردو) روسی یوکرینی جنگ میں روس کی طرف سے یوکرین پر پیر 15 جون کے روز کیے گئے وسیع تر فضائی حملوں کے دوران متعدد ریسکیو ورکرز مارے گئے جبکہ کییف میں تاریخی اہمیت کے حامل مذہبی مقامات میں شمار ہونے والا ایک ہزار سالہ پرانا راہب خانہ بھی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔
یوکرینی دارالحکومت سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اپنے سنہری گنبدوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کییف کا یہ راہب خانہ تقریباﹰ ایک ہزار سال پرانا ہے اور یہ یوکرین میں تاریخی اہمیت کی حامل بیش قیمت مذہبی میراث کا کلیدی حصہ سمجھا جاتا ہے۔
روسی فضائی حملوں کے بعد کییف شہر کے وسط میں ڈورمیشن کیتھیڈرل نامی اس راہب خانے کو آگ کے بلند شعلوں اور گہرے دھوئیں کے بادلوں کی لپیٹ میں دیکھا گیا۔
عرف عام میں کییف کا یہ صدیوں پرانا راہب خانہ ’’غاروں والا راہب خانہ‘‘ کہلاتا ہے۔
نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافروں نے اس آگ کی جو تصاویر بنائیں، ان میں امدادی کارکنوں کو وہاں لگی آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا، وہ بھی ایسی صورت حال میں جب اس راہب خانے کی مذہبی شخصیات پریشانی کے عالم میں وہاں موجود زیادہ سے زیادہ تاریخی اشیاء کو بچانے کی کوششوں میں مصروف تھیں۔
روس نے یوکرین پر اتوار اور پیر کی درمیانی رات اور پیر کے دن جو وسیع تر نئے فضائی حملے کیے، ان میں شمال مشرقی یوکرین کے شہر خارکیف میں متعدد امدادی کارکن ہلاک ہو گئے۔
کییف کا راہب خانہ عالمی ثقافتی میراث کا حصہ
دارالحکومت کییف میں کیے جانے والے روسی فضائی حملوں کے دوران عام شہریوں کو بڑی تعداد میں اپنی جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ کییف پر کیے گئے حملوں میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اسی دوران یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران اعلیٰ ترین عہدیدار کایا کالاس نے کہا کہ کییف کے ہزار سال پرانے راہب خانے، جو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی طرف سے تیار کردہ عالمی ثقافتی میراث سمجھے جانے والے مقامات کی فہرست میں شامل ہے، پر روسی حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 355 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2875 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C