روس کے ‘وحشیانہ حملوں’ کے سبب یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت ہے، نیٹو
👁️ 23 بار دیکھا گیا
روس کے ‘وحشیانہ حملوں’ کے سبب یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت ہے، نیٹو
برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے/روئٹرز) نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو کے ارکان کو یوکرین کی مدد کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ادھر روس نے یوکرین کی افواج سے کہا ہے کہ وہ ”اپنی احمقانہ مزاحمت بند کریں اور ہتھیار ڈال دیں۔”
روس نے 15جون بدھ کے روز اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ سیویروڈونٹسک کے اسٹیل پلانٹ اور اس کے آس پاس موجود یوکرین کے فوجیوں کو اپنی مزاحمت ختم کرنے کے ساتھ ہی ہتھیار بھی ڈال دینا چاہیے۔
روسی نیشنل ڈیفنس مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ میخائل میزینٹسیف نے انٹر فیکس نیوز سے بات چیت کے دوران کہا کہ روس نے سیویروڈونٹسک میں ایک کیمیکل پلانٹ کے اندر تعینات یوکرینی فورسز سے کہا ہے کہ وہ ماسکو کے مقامی وقت، ”صبح آٹھ بجے سے اپنی احمقانہ مزاحمت بند کر دیں اور ہتھیار ڈالنا شروع کریں۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہاں پھنسے عام شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم کی گئی راہداری کے ذریعے باہر نکلنے کی بھی اجازت ہو گی۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ اس وقت 500 سے زیادہ عام شہری بھی فوجیوں کے ساتھ اس آزوٹ کیمیکل فیکٹری کے اندر پھنسے ہوئے ہیں، جہاں اس کی افواج کئی ہفتوں سے روسی بمباری اور حملوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ روسی حملے کی وجہ سے سیویروڈونٹسک کے بہت سے شہر اب کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
نیٹو کے سربراہ کا یوکرین کے لیے ‘مزید بھاری ہتھیاروں ‘ پر زور
نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ چونکہ یوکرین روس کے، ”وحشیانہ حملے” کا مقابلہ کر رہا ہے، اس لیے مغربی ممالک کو یوکرین کے لیے ”مزید بھاری ہتھیار” بھیجنا چاہیے۔
اسٹولٹن برگ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ نیٹو پہلے سے ہی اپنی ترسیل میں، ”اضافہ کر رہا ہے” اور اس سلسلے میں تعاون کو مزید مربوط کرنے کے لیے حکام بدھ کے روز برسلز میں میٹنگ بھی کریں گے۔
منگل کے روز یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ اس نے جس مقدار میں ہتھیاروں کی درخواست کی تھی اس کا صرف ایک حصہ ہی اسے مل پا یا ہے۔ ادھر پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے کہا ہے کہ مغرب کییف کی حمایت کے لیے ”کافی کام نہیں کر رہا ہے۔”
اس دوران نیٹو کے سات ممالک نے اس فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی سویڈن اور فن لینڈ کی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کیا۔
اس حمایت کا اظہار ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے کی ہیگ میں سرکاری رہائش گاہ پر ایک اجتماع کے بعد ہوا، جس کی میزبانی ان کے ڈینش ہم منصب میٹے فریڈرکسن نے کی۔ اس موقع پر رومانیہ کے صدر اور بیلجیئم، پولینڈ، پرتگال اور لاتویا کے وزرائے اعظم بھی موجود تھے۔
ڈونباس میں لڑائی کا نتیجہ اہم ہو گا
یوکرین کے صدر وولودمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین میں ڈونباس علاقے کا دفاع بہت اہم ہے، کیونکہ اس لڑائی کے نتائج سے ہی یہ معلوم ہو سکے گا کہ ”آنے والے ہفتوں میں جنگ پر غلبہ کون حاصل کر سکتا ہے۔”
زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر یوکرینی عوام سے اپنے یومیہ خطاب میں کہا، ”ڈونباس میں وہاں رکنا ہی ہمیت کا حامل ہے۔” حالیہ دنوں میں روسی افواج نے ڈونباس میں پیشقدمی کی ہے اور لوہانسک کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔ تاہم سیویروڈونٹسک شہر میں اب بھی شدید لڑائی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
16/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
16/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8946 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4786 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3557 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2423 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2307 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C