روس یوکرین کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کو رد نہیں کرتا، صدر پوٹن
👁️ 33 بار دیکھا گیا
روس یوکرین کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کو رد نہیں کرتا، صدر پوٹن
ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کو رد نہیں کرتا اور اس سلسلے میں افریقی کوششیں کییف کے ساتھ قیام امن کی بنیاد ہو سکتی ہیں تاہم یوکرینی حملوں نے اس امکان پر عمل درآمد مشکل بنا دیا ہے۔
یہ بات صدر پوٹن نے روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں متعدد افریقی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقات کے ایک روز بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ اس کئی ملکی ملاقات کو روس افریقہ سمٹ کا نام دیا گیا تھا۔
اس سمٹ میں حصہ لینے والے کئی افریقی ممالک کے رہنماؤں نے صدر ولادیمیر پوٹن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کی پیش کردہ امن تجاویز پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور روسی یوکرینی جنگ کو امن بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کریں۔
دوسری طرف یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اس جنگ میں کسی بھی ممکنہ فائر بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے روس کو وہ یوکرینی مقبوضہ علاقے اپنے قبضے میں ہی رکھنے کا موقع مل جائے گا، جو یوکرین کے مجموعی قومی رقبے کا تقریباﹰ پانچواں حصہ بنتے ہیں۔
جدہ میں امن کانفرنس؟
متحدہ عرب امارات میں دبئی سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق روسی یوکرینی جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کو ممکن بنانے کی خاطر یوکرین کی اہتمام کردہ ایک سربراہی کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کرے گا۔
ایک سعودی اہلکار نے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ یہ امن سمٹ اگست کے اوائل میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہو گی۔ تاہم فوری طور پر ریاض اور کییف میں سعودی اور یوکرینی حکومتوں میں سے کسی نے بھی نے یہ تصدیق نہیں کی کہ روسی یوکرینی جنگ سے متعلق جدہ میں کسی امن سمٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک اعلیٰ سعودی اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس سمٹ میں یوکرین، برازیل، بھارت، جنوبی افریقہ اور کئی دیگر ممالک حصہ لیں گے جبکہ اس میں امریکہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی شامل ہو گا۔ یوکرین کی اہتمام کردہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے روس کو دعوت نہیں دی جائے گی۔
کریمیا پر بڑا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا، روسی وزارت دفاع
ماسکو سے اتوار تیس جولائی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ رات جزیرہ نما کریمیا پر یوکرینی فوج کی طرف سے پچیس ملٹری ڈرونز کے ساتھ کیا جانے والا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔
ماسکو میں وزارت دفاع نے بتایا کہ یوکرین نے کریمیا پر حملے کے لیے جو ڈرونز بھیجے، ان میں سے سولہ کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ باقی نو بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گئے۔
جزیرہ نما کریمیا یوکرین کا وہ خطہ ہے، جسے روس نے 2014ء میں زبردستی اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔ تاہم یوکرین کئی مرتبہ کہہ چکا ہے کہ وہ کریمیا کو روس سے واپس لینا چاہتا ہے۔
اسی دوران روسی وزارت دفاع نے ایک اور یوکرینی حملے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یوکرینی فوج نے روسی دارالحکومت ماسکو پر بھی آج اتوار کی صبح ڈرون حملے کرنے کی کوشش کی، مگر یہ تینوں ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C