روس یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کیلئے نوجوان لڑکیاں بھرتی کر رہا ہے، یوکرین
👁️ 296 بار دیکھا گیا
روس یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کیلئے نوجوان لڑکیاں بھرتی کر رہا ہے، یوکرین
کییف (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یوکرینی قومی پولیس کے سربراہ ایوان ویہیوسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روس یوکرینی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے لیے کم عمر لڑکیوں کو بھرتی کر رہا ہے۔
ایک آن لائن یوکرینی میڈیا ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ایوان ویہیوسکی نے بتایا کہ رواں سال ٹیلیگرام کے ذریعے کرائے کے قتل کے چھ واقعات سامنے آئے، جن میں سے ایک کو سکیورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بند کارروائیاں تھیں جن کا انتظام ’’جارح ریاست‘‘ کی خفیہ ایجنسیوں نے کیا اور انہیں یوکرینی شہریوں کے ذریعے انجام دینے کی کوشش کی گئی۔
پولیس چیف کے مطابق حال ہی میں ایک 17 سالہ لڑکی کو ایک یوکرینی فوجی کی ہلاکت کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ وہ ایک روسی ایجنٹ کی ہدایات پر عمل کر رہی تھی۔
ایوان ویہیوسکی نے کہا کہ روسی بھرتی کار میسجنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے نوجوان خواتین تک رسائی حاصل کرتے ہیں، انہیں مالی لالچ دیتے ہیں اور پھر دور بیٹھ کر ان کی سرگرمیوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔
روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے اس الزام پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
دوسری جانب روسی سکیورٹی ادارے بھی یوکرین پر روس کے اندر دھماکوں کے لیے افراد بھرتی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں، جبکہ یوکرینی فوجی انٹیلی جنس ماضی میں کئی اعلیٰ روسی فوجی افسران کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C