02/March/2023

ریلوے ملازمین نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، پیٹرولنگ اہلکار ہلاک

👁️ 21 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ریلوے ملازمین نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، پیٹرولنگ اہلکار ہلاک

ریلوے ملازمین نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، پیٹرولنگ اہلکار ہلاک

رحیم یار خان (ڈیلی اردو) ریلوے ملازمین نے رحیم یار خان میں ریلوے سٹیشن کے قریب تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔

ٹرین حادثے سے بچ گئی، تخریب کاروں کے حملے میں ایک ریلوے ملازم ہلاک ہو گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ولہار ریلوے سٹیشن کے قریب تخریب کار ریلوے ٹریک کو کھول رہے تھے، ریلوے ملازمین کے پہنچنے پر ملزمان نے حملہ کردیا۔

حکام کے مطابق سلاخیں اور پتھر لگنے سے ایک ریلوے ملازم شدید زخمی ہوگیا، زخمی ملازم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

ریلوے حکام نے کہا کہ علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C