زلزلہ: پاک فوج امدادی کاموں کیلئے آزاد کشمیر روانہ، 7 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
👁️ 182 بار دیکھا گیا
زلزلہ: پاک فوج امدادی کاموں کیلئے آزاد کشمیر روانہ، 7 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آزاد کشمیر کی انتظامیہ کی فوری مدد اور ریسکیو آپریشن کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کے دستے آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں طبی اور فضائی سپورٹ کے ساتھ امدادی کاموں کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
COAS directs immediate rescue operation in aid of civil administration for victims of earthquake in AJK. Army troops with aviation and medical support teams dispatched.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 24, 2019
واضح رہے کہ آج سہ پہر سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آزاد کشمیر، خیبر پختون خوا، پنجاب اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے۔
زلزلے کے نتیجے میں ابتک 7 افراد کے جاں بحق اور 100 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، یہ تمام ہلاکتیں آزاد کشمیر میں ہوئی ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
کمشنر میرپور ڈویثرن چوہدری طیب نے نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا کہ زلزلے سے جانحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت میں 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلو میٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C