زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
👁️ 99 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے علاقے زیارت کراس میں اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی کے اسکواڈ پر مبینہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے 8 سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی کا اسکواڈ زیارت کراس کے علاقے سے گزر رہا تھا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔
مزید نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی اہلکار اطراف کے علاقوں میں تلاشی لے رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ حملہ آور یا سہولت کار کی موجودگی کا سراغ لگایا جاسکے۔
ابتدائی اطلاعات میں ہلاکتوں کی تعداد بتائی گئی ہے تاہم واقعے سے متعلق تاحال تفصیلی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔ حکام کی جانب سے حتمی تفصیلات جاری ہونے کے بعد ہلاکتوں اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کی مزید وضاحت متوقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26272 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15520 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11801 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7386 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C