سائبر حملے کے نتیجے میں اسرائیل کی سرکاری ویب سائیٹس غیر فعال
👁️ 123 بار دیکھا گیا
سائبر حملے کے نتیجے میں اسرائیل کی سرکاری ویب سائیٹس غیر فعال
یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) اسرائیلی میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں بظاہر سائبر حملے کے سبب متعدد سرکاری ویب سائیٹس بند ہو گئیں۔ اس سے محکمہ صحت، داخلہ اور انصاف جیسی وزارتیں بری طرح متاثر ہوئیں۔
اسرائیل کے میڈیا نے 14 مارچ پیر کے روز اطلاع دی کہ بڑے پیمانے پر ہونے والے ایک سائبر حملے نے حکومت کی متعدد ویب سائیٹس کو پوری طرح سے ناکارہ بنا کر رکھ دیا۔ وزارت دفاع نے سرکاری نشریاتی ادارے ‘کے اے این ٹی وی’ کو بتایا کہ ممکنہ طور پر اسرائیلی حکومت کے خلاف سائبر حملے کی وجہ سے اس کی بیشتر ویب سائیٹس کریش ہو کر رہ گئیں۔
معروف اخبار یروشلم پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ مبینہ طور پر ایران سے وابستہ ایک ہیکر گروپ نے اس بظاہر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پیر کے روز ہونے والے اس سائبر حملے کے سبب وزارت صحت، داخلہ اور انصاف کی وزارتوں کے ساتھ ساتھ کچھ وقت کے لیے وزیر اعظم کا دفتر بھی بند ہو کر رہ گيا۔
اسرائیل کی حکومت نے بعد میں کہا کہ کچھ ویب سائیٹس تک اب رسائی بحال کر دی گئی ہے۔ سائبر سکیورٹی سے متعلق ادارے نے اپنے بیان میں کہا،’’حملے کے نتیجے میں متعدد ویب سائیٹس خاص طور پر سرکاری ویب سائیٹس، تک رسائی کچھ وقت کے لیے رک گئی تھی، تاہم اب ان تمام ویب سائیٹس کی سرگرمیاں معمول پر آرہی ہیں۔‘‘
اخبار یروشلم پوسٹ کی اطلاعات کے مطابق حملے کے سبب کچھ حکومتی ویب سائیٹس کے ہوم پیجز نیچے چلے گئے تھے تاہم اس کے باوجود سب ڈومین کام کرتے رہے۔
ادھر ایران کے سرکاری ٹی وی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے اپنے فردو کے جوہری پلانٹ پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ ایران ماضی میں ملک کی جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملوں کا الزام اسرائیل پر عائد کرتا رہا ہے۔
گزشتہ برس ایران کے نطنز جوہری پلانٹ میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس کے بارے میں اسرائیلی میڈیا میں کہا گيا تھا کہ یہ خفیہ کارروائی سائیبر حملے کا نتیجہ تھی۔ تاہم ایران کے سرکاری میڈیا نے اس کی یہ کہہ کر تردید کی تھی کہ یہ کوئی سائیبر حملہ نہیں تھا بلکہ اس میں محدود پیمانے کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 275 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C