سابق شامی کرنل جرمن عدالت میں مجرم قرار
👁️ 84 بار دیکھا گیا
سابق شامی کرنل جرمن عدالت میں مجرم قرار
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) جرمنی کی ایک عدالت نے شامی فوج کے ایک سابق کرنل کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئےعمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ شام کی خانہ جنگی میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والے تشدد کا جائزہ لینے کے ضمن میں یہ پہلا مقدمہ ہے۔
شامی فوج کے سابق کرنل انور ) آر ( کے خلاف قانونی چارہ جوئی عالمی دائرہ اختیار کے اصولوں کے تحت عمل میں لائی گئی۔ جرمن صوبے رائن لینڈ پلاٹینیٹ کے شہر کوبلینس کی ایک علاقائی اعلیٰ عدالت میں چلایا جانے والا یہ مقدمہ دنیا کا پہلا مقدمہ ہے جو انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کے تانے بانے شامی ریاست سے جوڑتا ہے۔ اس عدالتی کارروائی سے اب دیگر ریاستوں کو بھی غیر ملکیوں کی طرف سے کیے جانے والے ممکنہ جنگی جرائم کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
انور آر پر الزامات کیا تھے؟
شامی خفیہ سروس کی برانچ 251 کے انچارج اور کرنل کے عہدے پر فائز رہنے والے انور آر کو شام کی خانہ جنگی کے ابتدائی مراحل میں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب پایا گیا۔ انہوں نے اپریل 2011 ء اور ستمبر 2012 ء کے دوران چار ہزار قیدیوں کو قریب 500 روز کے اندر اندر تشدد کا نشانہ بنانے والے جرائم میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
ان کی ذمہ داریوں میں شامی دارالحکومت دمشق کی سکیورٹی کے معاملات بھی شامل تھے۔ شامی خفیہ سروس کی یہ برانچ ایک جیل کے برابر میں واقع تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس جیل میں اذیت رسانی اور تشدد کا شکار ہونے والے کم از کم 30 قیدی ہلاک بھی ہوئے تھے۔
مدعا علیہ پر قیدیوں کو بجلی کے جھٹکے دینے، مکوں، تاروں اور کوڑوں سے زد و کوب کرنے اور عصمت دری اور جنسی زیادتی کے علاوہ نیند کی شدید کمی کا شکار بنانے جیسے مجرمانہ عمل کی نگرانی کا الزام لگایا گیا تھا۔
عمر قید کا مطالبہ
جمعرات کو شہر کوبلینس کے عدالتی فیصلے کے سامنے آنے سے پتا چلا ہے کہ استغاثہ نے انور آر کے لیے عمر قید کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ وہ مجرم کے جرائم کی شدت کے پیش نظر اس کی عمر قید کے پہلے 15 سالوں میں رہائی کے تمام امکانات کو رد کر دے۔ مقدمے کی سماعت اپریل 2020ء میں ہوئی تھی، جس میں دو ملزمان کٹہرے میں کھڑے تھے۔
ان دونوں میں جس کی عمر کم تھی اس ملزم کی شناخت ایاد ) اے( کے نام سے ہوئی۔ ایاد کو گزشتہ سال فروری میں انسانیت کے خلاف جرائم میں مدد ومعاونت اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے جرم میں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایاد شام کی الخطیب اذیتی جیل میں حکومت مخالف 30 مظاہرین کو پکڑ کر لانے کے عمل کا مجرم پایا گیا تھا۔
شامی صدر بشار الاسد کی حکومت سے تعلق رکھنے والے ان دونوں افراد کو 2019 ء میں شام سے فرار ہونے کے بعد جرمنی میں گرفتار کیا گیا تھا۔
روس کا کردار
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے شام کے بحران کو بین الاقوامی فوجداری عدالت میں بھیجنے کی مغربی طاقتوں کی کوششوں کو ویٹو کر دیا تھا۔ نتیجہ یہ ہے کہ تشدد اور کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں سے بچ جانے والوں کے پاس انصاف کے حصول کے لیے محدود راستے رہ گئے ہیں۔
جرمن عدالت میں مقدمے کی چھان بین کے دوران جن گواہان کے بیانات سنے گئے ان میں سے بہت سے بطور مہاجر جرمنی آئے اور اب ان میں سے کچھ جرمنی میں آباد ہو چکے ہیں۔ انور آر کے خلاف مقدمے میں 17 خواتین اور مردوں نے گواہی دی اور ان سب کو یورپی مرکز برائے آئینی اور انسانی حقوق کی حمایت حاصل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11792 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C