سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر میں دھماکا، دو پولیس اہلکار زخمی
👁️ 143 بار دیکھا گیا
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر میں دھماکا، دو پولیس اہلکار زخمی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کےگھر کے گیراج میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1737520610954420647?t=j-3RgGfTIhrErrx-klKqLQ&s=19
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی گارڈن ٹاؤن میں رہائش گاہ میں دھماکا ہوا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری سابق چیف جسٹس کے گھر پہنچ گئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق دھماکا گھر کے گیراج میں ہوا اور جس وقت دھماکا ہوا اس وقت سابق چیف جسٹس گھر پر موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا دستی بم سے کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔
زخمی اہلکاروں کی شناخت محمد عامر اور خرم شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آئی جی پنجاب نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس اور ان کے اہلخانہ دھماکے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں پولیس کانسٹیبل عامر اور خرم معمولی زخمی ہوئے اور آئی جی پنجاب نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 275 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C