سات محرم الحرام کا دن شہزادہ قاسمؑ کے نام سے منسوب
👁️ 67 بار دیکھا گیا
سات محرم الحرام کا دن شہزادہ قاسمؑ کے نام سے منسوب
لاہور (ڈیلی اردو) سات محرم الحرام کا دن شہید کربلا حضرت امام حسینؑ کے پیارے بھتیجے شہزادہ قاسم ابن امام حسنِ مجتبیٰ سے منسوب ہے، آج کے دن دنیا بھر میں ہونے والی مجالس اور جلوس میں شہزادہ قاسم ؑ کی یاد میں مہندی کی زیارت برآمد کی جاتی ہے۔
واقعہ کربلا میں گیارہ سالہ شہزادہ قاسمؑ اپنی والدہ کے ساتھ تھے اور امام حسینؑ کی صاحبزادی بی بی کبریٰؑ سے منسوب تھے، ان کی والدہ کو اپنے صاحبزادے کی شادی کا بہت ارمان تھا لیکن کربلا کے اندوہناک سانحے کی وجہ سے ان کا یہ ارمان پورا نہ ہوسکا۔
10 محرم عاشورا کے دن جب میدان کربلا سے شہدائے کربلا کی لاشوں کے آنے کا سلسلہ جاری تھا تو یہ سب کچھ دیکھ کر شہزادہ قاسمؑ بے چینی سے بار بار اپنے چچا کے پاس جاتے تھے اور ان سے جنگ پر جانے کے لئے اجازت طلب کرتے تھے مگر حضرت امام حسینؑ بار بار یہ کہہ کر اجازت دینے سے انکار کر دیتے تھے کہ قاسمؑ میں تمھیں کس طرح سے شہادت کی اجازت دے دوں تمھیں دیکھ کر مجھے میرے بھائی حسنؑ کی یاد آجاتی ہے، حضرت قاسمؑ اسی الجھن میں تھے کہ اچانک سے اپنے بابا امام حسنؑ کی وصیت یاد آئی کہ بیٹا جب دنیا میں سب سے زیادہ سخت وقت آجائے تو اپنے بازو پر بندھے تعویذ کو کھول لینا۔
جنابِ قاسمؑ ایک طرف چلے گئے وہاں جاکر اپنے بازو پر بندھے ہوئے تعویز کو کھولا تو اس میں لکھا تھا کہ بیٹا قاسمؑ! جس دن تم تعویذ کھولو گے، وہ عاشورہ کا دن ہوگا۔ میرا بھائی چاروں طرف سے گھر چکا ہوگا۔ بیٹا! اگر میں موجود ہوتا تو اپنے بھائی پر اپنی جان قربان کر دیتا۔ میں نہ ہوں گا، تم ہوگے۔ میری عزت کا خیال رکھنا۔ جس وقت جنابِ قاسمؑ نے یہ پڑھا تو اس خط کو لے کر خوشی سے چچا کی جانب دوڑتے آئے اور کہا چچا جان! اب ذرا یہ خط تو دیکھ لیجئے، میں کیا کروں، کس طرح نہ جاؤں میدان میں؟ میرے بابا کی وصیت ہے جو مجھے آج معلوم ہو رہی ہے امام حسینؑ نے بھائی کا خط پڑھا اور بھائی کی محبت یاد آگئی۔ آپ نے حضرت قاسمؑ کو سینے سے لگا لیا اور دونوں چچا بھتیجے ایک دوسرے سے گلے لگ کر کافی دیر تک روتے رہے حتیٰ کہ تاریخ مقتل لکھتی ہے کہ دونوں اتنا روئے کہ بیہوش ہوکر گر پڑے۔ اس موقع پر امام حسینؑ نے اپنے بھتیجے سے ایک سوال پوچھا کہ قاسمؑ تمھارے نزدیک موت کیسی ہے؟ تو اس پر حضرت قاسمؑ نے جو جواب دیا وہ تاریخ کا حصہ بن گیا حضرت قاسمؑ نے کہا کہ چچا جان میرے لیے موت شہد سے بھی زیادہ میٹھی ہے۔
حضرت قاسمؑ چچا حسین ابن علیؑ سے اجازت لے کر میدان کربلا میں آئے تو دادا حضرت علیؑ کی وارثت سے ملنے والی شجاعت کے جوہر دکھائے اور کئی دشمنوں کو واصل جہنم کیا اور انتہائی بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور دشمن کو پیچھے دھکیل دیا مگر پھر یزیدی لشکر نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے آپ کو گھیر کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں آپ گھوڑے سے گر گئے اور آپ کا لاشہ لشکر یزید کے گھوڑوں کی ٹاپوں سے پامال ہوگیا۔
ہر سال 7 محرم الحرام کو شہزادہ قاسمؑ کی یاد میں مہندی کی زیارت برآمد کی جاتی ہے علما اور ذاکرین مجلس میں حضرت قاسمؑ کی شہادت کے مصائب پڑھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C