سانحہ خڑ کمر: ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد
👁️ 161 بار دیکھا گیا
سانحہ خڑ کمر: ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد
پشاور (ویب ڈیسک) بنوں کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کے ممبران قومی اسمبلی سمیت دیگر کارکنوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں درج دو مقدمات میں سے ایک میں ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد جبکہ دوسری درخواست منظور کرلی ہے۔
وائس آف امریکا کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے خڑ کمر میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر گرفتار ہیں جب کہ دیگر ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔
ارکان قومی اسمبلی کی درخواستوں کی سماعت انسداد دہشت گردی بنوں کی عدالت میں ہوئی تو اس موقع پر سینئر وکیل اور پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر لطیف آفریدی کی سربراہی میں وکلاء نے درخواستوں کے حق میں جبکہ سرکاری وکلاء نے مخالفت میں دلائل پیش کیے۔
پشتون تحفظ تحریک کے وکلاء کے پینل میں شامل طارق افغان نے وائس آف امریکہ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خڑ کمر کے واقع کی ایف آئی آر نمبر 14 میں ان کے موکلین کی ضمانت کی درخواست مسترد جبکہ اسی علاقے میں فو ج کی ایک گاڑی پر ہونے والے حملے میں درج ایف آئی آر نمبر 16 میں ضمانت منظور ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ پاک فوج کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں تین افسران سمیت چار اہلکار شہید ہوئے تھے اور اس دوران محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت پشتون تحفظ تحریک کے زیادہ تر کارکن مختلف جیلوں میں قید تھے۔
پی ٹی ایم کے اہم رہنما طارق افعان نے کہا کہ جس مقدمے میں علی وزیر اور محسن داوڑ کی ضمانت کی درخواستیں مسترد ہوئیں، انہیں پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ تحریک کے رہنماؤں کے خلاف قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں لہذا ان لوگوں کو اس سلسلے میں انصاف کے حصول کے لیے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنا چاہیے۔
دریں اثناء جنوبی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر ایک جلوس کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگوانے کے الزام میں پشتون تحفظ تحریک کے سربراہ سمیت 209 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C