سانحہ کرائسٹ چرچ: شہید سید اریب احمد کی میت آج صبح کراچی پہنچے گی
👁️ 102 بار دیکھا گیا
سانحہ کرائسٹ چرچ: شہید سید اریب احمد کی میت آج صبح کراچی پہنچے گی
کراچی (ڈیلی اردو) کرائسٹ چرچ میں شہید سید اریب احمد کی میت آج صبح کراچی پہنچے گی، شہید کی نماز جنازہ تدفین آج دوپہر کو مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے تعلق رکھنے والے سید اریب احمد جو گزشتہ دنوں سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہوگئے تھے ان کی میت آج صبح کراچی پہنچے گی۔
اریب کا جسد خاکی آج صبح ساڑھے10بجے پرواز ای کے600 سے کراچی لایا جائے گا، شہید اریب کا جسد خاکی ایئرپورٹ سے ان کی رہائش گاہ ایف بی ایریا پہنچایا جائے گا۔
اریب کی نمازہ جنازہ آج سہ پہر 3 بجے دستگیر نمبر نو میں ادا کی جائے گی، شہید سید اریب کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی۔
کراچی سے نیوزی لینڈ جانے والے سید اریب احمد کے بارے میں ان کے ایک رشتے دار محمد مظفر نے بتایا کہ’وہ ہمیشہ سے ایک دین دار لڑکا تھا، نماز کی پابندی کرتا اور پڑھائی اس کے لیے پہلی ترجیح تھی۔
اریب نے حال ہی میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور اس کے بعد بہتر مستقبل کی تلاش میں نیوزی لینڈ روانہ ہوئے وہ اپنے والدین کے ایک ہی بیٹے تھے اور ان کی ایک چھوٹی بہن ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4536 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C