سبی: حساس ادارے کا جعلی میجر ساتھیوں سمیت گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد
👁️ 55 بار دیکھا گیا
سبی: حساس ادارے کا جعلی میجر ساتھیوں سمیت گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد
سبی (سید طاہر علی) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں پولیس نے پاک فوج کے جعلی میجر کو چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پولیس سبی نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے پاک آرمی کے جعلی میجر سمیت چھ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ملک فاروق فیض لہڑی نے کہا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے مرکزی ملزم جہانگیر سمیت چھ ملزمان شاہ زیب، محمد یسین، عارف، عمر فاروق اور کلیم اللہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ایک عدد ایم ایم نائن رائفل، ایک عدد ایس ایم جی، 80 راونڈ گولیاں، تین میگزین، دو عدد واکی ٹاکی سیٹ، اعلی کوالٹی کے چھ کلو چرس اور ایک گاڑی شامل ہیں۔
ایس ایس پی فاروق فیض لہڑی کا کہنا تھا کہ اس بات کا بھی امکان یے کہ ملزمان اندرون سندھ کسی بڑی کارروائی کی غرض سے جارہے تھے جبکہ پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی نے سفاک منصوبہ ناکام بنادیا،
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کوئٹہ سے اندرون سندھ جارہے تھے جہاں انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2246 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C