سرحدوں پر جوانوں کی شہادت پر پاکستان کا بھارت اور افغانستان سے شدید احتجاج، ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
👁️ 106 بار دیکھا گیا
سرحدوں پر جوانوں کی شہادت پر پاکستان کا بھارت اور افغانستان سے شدید احتجاج، ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے لائن آف کنٹرول اور افغان سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 فوجیوں کی شہادت پر بھارت اور افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی و افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور کو آہنی باڑ لگانے میں مصروف فوجی دستے پر فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا، پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ سے پاکستان کے 3 فوجی شہید ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت اپنی طرف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی ذمہ دار ہے۔
خیال رہے کہ پاک افغان سرحد پر خاردار باڑ لگانے میں مصروف فوجیوں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
شہید ہونے والوں میں 28 سالہ لانس نائیک سید امین آفریدی، 31 سالہ لانس نائیک محمد شعیب اور 22 سال سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک سید امین آفریدی کا تعلق ضلع خیبر، لانس نائیک محمد شعیب سواتی کا تعلق ضلع مانسہرہ اور سپاہی کاشف علی شہید کا تعلق ضلع نوشہرہ سے تھا۔
اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان اور ایک خاتون شہید ہوئیں اور عورتوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، جس پر احتجاج کیلئے پاکستان نے بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیہ کو طلب کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5067 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C