سری لنکا میں ادویات کی شدید قلت، ہسپتالوں میں آپریشن منسوخ
👁️ 149 بار دیکھا گیا
سری لنکا میں ادویات کی شدید قلت، ہسپتالوں میں آپریشن منسوخ
کولمبو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) سری لنکا کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن منسوخ کیے جا رہے ہیں اور عوام کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔
بحیرہ ہند کے جنوب میں جزیرہ ریاست سری لنکا میں ادویات کی شدید کمی کے سبب اس ملک کو بین الاقوامی تعاون پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو مطلوبہ ادویات میسر نہ ہونے اور اس قلت کے سبب آپریشنز یا جراحی کے کیسز التوا میں پڑنے سے حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ سری لنکا کے وزیر صحت کاہیلیا رامبوکویلا نے حکام کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ روزانہ ہنگامی بنیادوں پر ادویات کی کمی اور ہسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بلایا جائے۔ ملک میں صحت عامہ کی ناگفتہ بہ صورتحال اور ادویات کی قلت کے بارے میں میڈیکل ایسوسی ایشنز اور ڈاکٹروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ادویات کی قلت کیوں؟
قریب 22 ملین کی آبادی پر مشتمل جزیرہ ریاست سری لنکا میں ادویات کی قلت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ معاشی بحران ہے، جس کے سبب زرمبادلہ کے غیر ملکی ذخائر میں کمی پیدا ہو چکی ہے۔ ان غیر ملکی کرنسی کی ضرورت دیگر روزمرہ کی اشیاء کی خرید کیساتھ ساتھ طبی سامان کی ادائیگی کے لیے مرکزی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ سری لنکا میں اس بحران سے قبل ایندھن اور گیس کی شدید قلت رہی ہے۔ معاشی بدحالی کے سبب اس ملک میں بدامنی پیدا ہوئی اور عوام سڑکوں پر نکل کر سراپا احتجاج بنے، جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی تک نافذ کی گئی اور یہاں تک کہ ملک کے صدر ملک سے فرار ہو گئے۔
وزارت صحت کی تشویش
سری لنکا کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس طبی شعبے سے متعلق قریب 150 ضروری اشیاء کی شدید کمی پیدا ہو چکی ہے۔ سب سے اہم وہ ادویات ہیں جو مریضوں کی سرجری یا آپریشن کے بعد انہیں دینا ضروری ہوتی ہیں۔
خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل آفیسرز کے ترجمان ڈاکٹر ہاریتھا الوتھگے کا کہنا تھا،” ہمیں ملک بھر کے ہسپتالوں سے اس بارے میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ادویات کی کمی کے ایسے سرجیکل کیسز یا جراحی کے عمل کی منسوخی کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں، جو ایمرجنسی کیس نہیں ہیں۔‘
سری لنکا میں ادویات کی کمی اور اموات کی شرح سے متعلق اعداد و شمار تاہم فوری طور پر منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔ دریں اثناء سری لنکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ادویات کی خریداری کے لیے 250 ملین ڈالر کی دستیابی کو تیز رفتار بنائے جبکہ کولمبو حکومت نے دنیا کے دیگر ممالک سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔ خوراک اور ایندھن کی درآمدات کی ادائیگی کے لیے سری لنکا بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے بھی امداد کی اپیل کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی سپریم لیڈر ایٹم بم بنانے اور جوہری عدم پھلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا حکم دے سکتے ہیں ، ایرانی مشیر قومی سلامتی
20/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کے کونارک بحری اڈے پر مبینہ امریکی حملہ، دو فوجی زخمی؛ واشنگٹن نے دعوے کی تردید کردی
20/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9273 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C