سری لنکا کے خلاف سیريز: سرفراز احمد کپتان برقرار، بابر اعظم نائب کپتان مقرر
👁️ 54 بار دیکھا گیا
سری لنکا کے خلاف سیريز: سرفراز احمد کپتان برقرار، بابر اعظم نائب کپتان مقرر
لاہور (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورہ کے لیے بابر اعظم کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے جب کہ سرفراز احمد بدستور کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے۔
آئندہ سیریز کے لیے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی اور نئے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سرفراز احمد کو 2016 میں ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد 2017 میں انہیں ون ڈے ٹیم اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپی گئی۔
سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے 13 ٹیسٹ، 48 ون ڈے اور 34 ٹی 20 میچ کھیلے جن میں سے اسے بالترتیب 4، 26 اور 29 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جب کہ بابر اعظم کا شمار پاکستان کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں 16 ویں، ون ڈے میں تیسری اور ٹی 20 میں پہلے نمبر موجود ہیں۔ سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے اور بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ مصباح الحق کی سفارش پر چیئرمین پی سی بی نے کیا۔
سری لنکا کی ٹیم نے رواں ماہ 25 تاریخ سے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن گزشتہ دنوں سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں سری لنکن ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے بعد دورہ ملتوی ہونے کا اندیشہ ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق انہیں اپنے وزیراعظم کے دفتر سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں پاکستان میں سری لنکن ٹیم کی سیکیورٹی پر خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔ ہمارا فیصلہ بہت واضح ہے کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان میں میچ ہوں گے، دوسرے وینیو کا اب وقت نہیں ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے بورڈ اپنی حکومت سے بات کررہا ہے ،انہوں نے نہ آنے کا نہیں کہا ، امید ہے سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی۔
احسان مانی نے کہا کہ ہمارا فیصلہ بہت واضح ہے کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان میں میچ ہوں گے، دوسرے وینیو کا اب وقت نہیں ہے ۔ اس موقع پر مصباح الحق نے کپتان اور نائب کپتان بننے پر سرفراز اور بابر اعظم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سری لنکا سے سیريز ان کی پہلی اسائنمنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور پلیئر سرفراز کی پرفارمنس میں بہتری لانی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ٹیم منیجر کا فیصلہ کرلیا ہے، ایک دو دن میں اعلان ہوجائے گا جب کہ مصباح کی موجودگی میں ان سے اچھا بیٹنگ کوچ کون ہوسکتاہے، ضرورت ہوگی تو یہی بتائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C