سعودی طیاروں کی تعز میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات
👁️ 93 بار دیکھا گیا
سعودی طیاروں کی تعز میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات
صنعا(ڈیلی اردو) یمن کے شہر تعز کے مختلف علاقوں میں سعودی لڑاکا طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں اور اجتماعوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں باغی گروپ کے متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح ہونے والے حملوں میں تعز کے الحوبان، الحجرية، جبل حبشی اور جبهة الصیاحی کے علاقوں میں حوثی باغیوں کی گاڑیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب تعز کے جنوب مشرقی علاقے صبر الموادم میں یمنی سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے شہر کے جنوب مغربی محاذ الصیاحی پر بھی پیش قدمی کی، جبکہ وادی الضباب کے راستے کو بند کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ راستہ تعز شہر میں داخلے کے لیے اہم گزرگاہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ پیش رفت سعودی عرب کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سامنے آئی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوئے تھے۔ سعودی وزارت دفاع نے واقعے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C