سعودی عرب: تیز رفتار کار مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا گئی، ملزم گرفتار
👁️ 146 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: تیز رفتار کار مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا گئی، ملزم گرفتار
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں سیکیورٹی حکام نے مسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا تھا تاہم سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے ہفتے کی صبح اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گاڑی ٹکرانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
UPDATE | A Hyundai car, beige colored, collided at Door 89 of Masjid Al Haram at 10:25 pm And the driver was arrested inside the expansion of King Fahad No one was hurt, Alhamdulillah pic.twitter.com/C4TX6cvODs
— Inside the Haramain (@insharifain) October 30, 2020
ایس پی اے نے مکہ کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گاڑی مسجد الحرام کے قریب سے گزرنے والی سڑک پر انتہائی تیز رفتاری سے گزر رہی تھی۔‘
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’خدا کا شکر ہے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘
واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی تیز رفتار گاڑی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا جاتی ہے۔
گاڑی کے مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکراتے ہی وہاں موجود سکیورٹی اہلکار اور کارکنان کو گاڑی کی جانب سے تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے کی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گاڑی چلانے والا شخص سعودی شہری ہے اور وہ اس وقت ’غیرمعمولی حالت‘ میں تھا۔ اس شخص کو پبلک پراسٹیکیوٹر آفس بھیج دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 479 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 489 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 332 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 354 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 913 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C