سعودی عرب: رواں برس پاکستانیوں سمیت 303 افراد کے سر قلم کئے گئے
👁️ 233 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: رواں برس پاکستانیوں سمیت 303 افراد کے سر قلم کئے گئے
ریاض (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں رواں برس 21 پاکستانیوں سمیت اب تک 300 سے زائد افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔ ان اموات میں آج بروز منگل اعلان کردہ چار پھانسیاں بھی شامل ہیں۔ یہ اس قدامت پسند مملکت میں ایک سال کے دورانسزائے موت کے سب سے زیادہ تعداد ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ تازہ ترین سزائے اموات منشیات کی اسمگلنگ اور قتل کے جرم میں دی گئیں۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹوں پر مبنی اعداد و شمار کے مطابق، یہ رواں برس اب تک سزائے موت پانے والے افراد کی کل تعداد 303 تک پہنچ چکی ہے۔
اس خلیجی مملکت نے ستمبر کے آخر تک 200 مرتبہ سزائے موت پر عمل درآمد کیا تھا، یہ حالیہ ہفتوں میں پھانسیوں کی تیز رفتار شرح کا اشارہ ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سعودی عرب چین اور ایران کے بعد 2023 میں دنیا میں سب سے زیادہ قیدیوں کو پھانسی دینے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر تھا۔
لندن میں قائم انسانی حقوق کے گروپ سعودی آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس، جس نے 1990 سے سعودی عرب میں سزائے موت کے سالانہ اعداد و شمار ریکارڈ کرنا شروع کیے تھے، کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اس ملک میں ایک سال میں یعنی 2022 میں 196 پھانسیوں کی تعداد ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس گروپ کے برلن میں مقیم قانونی ڈائریکٹر طحہٰ الحجی نے 2024 میں پھانسیوں کی ”راکٹ سپیڈ‘‘ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ”ناقابل فہم‘‘ قرار دیا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے پہلے خبردار کیا تھا کہ سعودی عرب میں اس سال 300 سے زیادہ پھانسی ہو سکتی ہے، جس میں تقریباً ہر روز اوسطاﹰ ایک پھانسی ریکارڈ کی جا رہی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C