سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر حملے کا ایران کو جلد جواب دیا جائیگا، صدر ٹرمپ
👁️ 195 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر حملے کا ایران کو جلد جواب دیا جائیگا، صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ’’جلد جواب دیا جائے گا‘‘۔
کیبل نیٹ ورک نیوز نیشن کی صحافی کیلی میئر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا کہ صدر ٹرمپ نے انھیں بتایا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایران کے اندر زمینی فوج اتارنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
واضح رہے کہ پیر کے روز امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ حالیہ لڑائی کے دوران اس کے چھ فوجی ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں۔
ایران آپریشن کے مقاصد کیا ہیں؟
صدر ٹرمپ نے ایک فوجی اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران میں ’’بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں‘‘ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ایرانی حکومت کی طرف سے لاحق خطرات کو ختم کیا جا سکے۔
ان کے مطابق جاری آپریشن کے مقاصد ’’واضح‘‘ ہیں، جن میں:
ایران کی میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنا
ایرانی بحریہ کو نیست و نابود کرنا
ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا
ٹرمپ نے کہا کہ ایران ’’اپنی سرحدوں سے باہر دہشت گرد افواج کو اسلحہ، فنڈز اور ہدایات فراہم کرنا جاری نہیں رکھ سکتا۔‘‘
امریکی صدر نے کہا کہ ملک ان چار امریکی فوجیوں کے لیے سوگ منا رہا ہے جو کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے، اور ان کی یاد میں مشن کو ’’غیر متزلزل عزم‘‘ کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آپریشن اپنے ابتدائی اندازوں سے ’’کافی آگے‘‘ ہے۔ ابتدا میں چار سے پانچ ہفتوں کا تخمینہ لگایا گیا تھا، تاہم ان کے بقول امریکہ کے پاس ’’اس سے کہیں زیادہ دیر تک جانے کی صلاحیت ہے۔‘‘
یہ تقریب دراصل تین امریکی فوجیوں کو بعد از مرگ میڈل آف آنر دینے کے لیے منعقد کی گئی تھی، جنہوں نے 1945 میں جرمنی، بعد ازاں ویتنام اور افغانستان کی جنگوں میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا تھا۔
تقریب میں موجود صحافیوں میں یہ سوال بھی زیرِ بحث رہا کہ آیا صدر سے یہ پوچھا جا سکے گا کہ جنگ شروع کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، اور ایران میں ’’فتح‘‘ کس صورت میں تصور کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C