سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، منگل کو پہلا روزہ ہوگا
👁️ 105 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، منگل کو پہلا روزہ ہوگا
ریاض (ڈیلی اردو) عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بروز منگل مورخہ 13 اپریل کو پہلا روز ہوگا۔
More footage from where the moon was sighted from today. pic.twitter.com/XX032WvEDz
— ???????????????????????????????? (@HaramainInfo) April 12, 2021
سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک جن میں ترکی، عراق، یمن لبنان، تیونس، مصر، ملائیشیا، امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ شامل ہیں میں بھی 13 اپریل کو ہی پہلا روزہ رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا تھا کہ پوری مملکت میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔
ہلال کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی جامعہ المجمعۃ کے ماہرین فلکیات کر رہے تھے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ غبار آلود موسم اور بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔
اس سے قبل سعودی ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی تھی کہ اتوار کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت مشکل ہے، ممکن ہے کہ رمضان کا چاند نظر نہ آ سکے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ میں شائع خبر کے مطابق سعودی عرب کی یونیورسٹی جامعہ المجمعہ سے وابستہ عبداللہ الخضیری نے کہا تھا کہ آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی امید کم ہے کیونکہ یہ غروب آفتاب سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہو چکا ہوگا۔
عبداللہ الخضیری کا کہنا تھا کہ اس لئے پیر کے روز رویت ہلال ہو سکے گی۔ البتہ اگر ایسا نہ ہوا تو شعبان کے 30 دن پورے کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سائنسی حساب سے مورخہ 12 اپریل 2021ء بروز پیر مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب شام 6:38 پر ہو گا اور غروبِ ہلال 7:01 پر ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 756 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 314 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 403 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8899 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4721 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3516 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1959 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C