سعودی عرب میں متعدد خواتین نے عبایا پہننا ترک کردیا
👁️ 44 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں متعدد خواتین نے عبایا پہننا ترک کردیا
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں متعدد خواتین نے عبایا پہننا ترک کردیا۔ کچھ خواتین عبایا پہنے بغیر شاپنگ سینٹر میں خریداری کی۔ کچھ گھر کے باہر مغربی لباس پہنے ٹہلنے لگیں۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 33 سالہ مشاعل الجلود ان گنی چنی خواتین میں سے ہیں جنہوں نے عوامی مقامات پر عبایہ پہننا ترک کردیا ہے۔
حالیہ دنوں میں مشاعل کی ایسی ہی کچھ تصویریں وائرل ہوئی ہیں جس میں انہیں نارنجی جیکٹ اور سفید چست پاجامہ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
25 سالہ سماجی کارکن مناہل العتیبی بھی ان میں سے ایک ہیں۔ مناہل کہتی ہیں کہ وہ چار ماہ سے ریاض میں بغیر عبایہ کے رہ رہی ہیں، سڑکوں پر چہل قدمی کرتی ہیں اور ریسٹورانٹ میں کھانا کھاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘میں چاہتی ہوں کہ میں جیسے چاہوں رہوں، بغیر کسی پابندی کے، کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ مجھے ایسا کچھ پہننے پر مجبور کرے جو مجھے پسند نہیں’۔
گذشتہ ہفتے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی ٹیلی ویژن سی بی ایس کو دیے گئے ۔انٹرویو میں اشارہ دیا تھا کہ ملک میں لباس کی پابندی میں نرمی کی جا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں پورے جسم کا پردہ لازمی نہیں ہے۔اس انٹرویو کے بعد سعودی عرب میں کچھ خواتین کو عبایا پہنے بغیر دیکھا گیا۔ایک سعودی خاتون کو دارالحکومت ریاض کے ایک شاپنگ مال میں عبائے کے بغیردیکھا گیا۔ایک خاتون مغربی لباس پہن پر اپنے گھر کے بار ٹہلنے لگی۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزارنا چاہتی ہیں۔ عبایا ایک ڈھیلا ڈھالا سا لباس ہے جو اصل لباس کے اوپر پردے کے لیے پہنا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر سیاہ رنگ کا ہوتا ہے۔ قدامت پسند سعودی عرب میں عبایا خواتین کا روایتی لباس ہے جسے عام طور پر باحیا ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو روشن خیال سمجھا جاتا ہے اور وہ تیزی سے خواتین پر عائد متعدد پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔
حال ہی میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی، بغیر محرم گھر سے باہر نکلنے اور بیرون ملک سفر کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8851 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4616 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C