سعودی عرب کیلئے جاسوسی، ڈنمارک میں تین ايرانی شہری مجرم قرار
👁️ 66 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کیلئے جاسوسی، ڈنمارک میں تین ايرانی شہری مجرم قرار
کوپن ہیگن (ڈیلی اردو/روئٹرز) ڈنمارک کی ایک عدالت نے ایرانی عرب کمیونٹی کے تین افراد کو سعودی عرب کی مدد سے ایران کی جاسوسی کا مرتکب قرار دیا ہے۔ ان افراد کو دو برس قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈنمارک کے مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایک ملکی عدالت نے تین افراد کو سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے تعاون سے ایران کی جاسوسی کرنے کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔ ایرانی اپوزیشن کے اس گروپ سے تعلق رکھنے والے یہ افراد جاسوسی کرنے کے علاوہ ایران میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مالی معاونت اور حمایت بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔ ڈینش مقامی میڈیا کے مطابق ان ایرانی عرب گروپ کے مقید افراد کو سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کا تعاون بھی حاصل تھا۔
طویل مدتی سزاؤں کا امکان
ڈنمارک کی عدالت ان تینوں افراد کو سزائیں رواں برس مارچ میں سنائے گی۔ اس بات کا امکان ہے کہ ایرانی عرب گروپ سے تعلق رکھنے والے تینوں افراد کو سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کو ڈنمارک اور غیر ملکی اداروں اور افراد کے بارے معلومات فراہم کرنے کے جرم پر بارہ برس تک کی سزائیں سنائی جا سکتی ہیں۔
سزاؤں کے علاوہ ان تینوں افراد کی ملک بدری کا بھی حکم عدالت دے سکتی ہے۔ اس کا بھی خدشہ ہے کہ مجاز حکام ان افراد کی ڈنمارک کی قومیت کو بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
یہ امر اہم ہے کہ اس مقدمے نے یورپی براعظم میں مشرقِ وسطیٰ کے دو حریف ممالک یعنی ایران اور سعودی عرب کی علاقائی رسہ کشی کو بھی آشکارا کر دیا تھا۔
اہواز کی عرب قوم پرست مزاحمتی تحریک
ڈنمارک میں گرفتار تینوں افراد کا تعلق ایرانی علاقے اہواز میں مزاحمتی و آزادی کی تحریک سے ہے۔ بظاہر یہ ایک بہت منظم اور مضبوط تحریک نہیں خیال کی جاتی لیکن اس کی بازگشت سنائی دیتی رہتی ہے۔ اہوازی عرب ایرانی صوبے خوزستان میں آباد ہیں۔
اس موومنٹ کا عربی میں نام ‘حرکتہ النضال بالعربی التحریر الاحواز‘ یا ASMLA سے ہے۔ اس تنظیم کو ایران میں ایک دہشت گرد گروپ قرار دیا جا چکا ہے۔ اس تنظیم کے بانی احمد مولا نیسی کو سن 2017 میں نیدرلینڈز میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اہواز شہر میں فارسی کے ساتھ عربی زبان بھی بولی جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
13/July/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
13/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8933 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4767 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3544 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2540 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1983 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C