سعودی عرب کے جازان اور نجران ہوائی اڈوں پر حملے، 3 افراد زخمی
👁️ 98 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے جازان اور نجران ہوائی اڈوں پر حملے، 3 افراد زخمی
ریاض(ڈیلی اردو) سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں واقع جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں کو ایک ہی رات میں دو الگ حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد معمولی زخمی جبکہ ہوائی اڈوں کی تنصیبات کو مالی نقصان پہنچا۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق پیر کی شب کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جازان اور نجران انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ دونوں واقعات کے فوراً بعد ہنگامی ٹیموں اور متعلقہ اداروں نے کارروائی شروع کردی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
سعودی حکام کے مطابق حملوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ مسافروں اور ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔ سول ایوی ایشن حکام نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے فضائی نقل و حرکت اور ہوائی اڈوں کے تحفظ سے متعلق ضروری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تاحال سعودی حکام نے ان حملوں میں استعمال ہونے والے ہتھیار یا حملوں کے ذمہ دار فریق کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تاہم جازان اور نجران دونوں علاقے ماضی میں بھی سرحد پار سے میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرچکے ہیں۔
حالیہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خلیج اور بحیرہ احمر کے خطے میں علاقائی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جبکہ سعودی عرب کی جنوبی سرحد سے متصل علاقوں میں سکیورٹی صورتحال بھی مسلسل نگرانی میں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C