سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان؛ اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
👁️ 124 بار دیکھا گیا
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان؛ اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر واکنگ ٹریلز بند کرنے، میٹروبس سروس کا روٹ محدود کرنے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمدبن سلمان کے دورہ پاکستان کے لیے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کاسلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے عارضی طورپرٹریل ٹو،تھری، فائیو اور سید پور ویلج ٹریل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔انتظامیہ کے مطابق یہ تمام واکنگ ٹریلز 17 فروری تک عوام کے لیے بند ہوں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد تا ریڈ زون میٹرو بس سروس کو بھی(آج ) 16 اور 17 فروری کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام سے متبادل راستے اختیارکرنے کی درخواست کی گئی۔
دوسری طرف اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق(آج ) 16 فروری سے 17 فروری تک ہوگا۔ان دو دنوں کے درمیان پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C