سندھ: حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایس آر اے کے 3 دہشت گرد گرفتار
👁️ 1216 بار دیکھا گیا
سندھ: حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایس آر اے کے 3 دہشت گرد گرفتار
حیدرآباد (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوٹری کے قریب بھولاری ریلوے ٹریک کے نزدیک کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، بارودی مواد اور حساس ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں شیر علی رند، معشوق رند اور حنیف بھٹ شامل ہیں، جو کالعدم تنظیم سندھ ریجمینٹل آرمی (SRA) سے تعلق رکھتے ہیں۔
انچارج سی ٹی ڈی آصف حیات نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ریلوے ٹریک کے قریب بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ممنوعہ بور کا اسلحہ، 8 ایم ایم گن، ہینڈ گرنیڈ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
کارروائی مخفی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے تحت کی گئی۔ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گرفتار دہشت گرد سجاول سے پنجاب جانے والے ٹرالرز پر فائرنگ کے متعدد کیسز میں بھی مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ ان سے مزید اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔ یہ کارروائی علاقے میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنانے میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C