سندھ: نوشہرو فیروز میں صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا گیا
👁️ 72 بار دیکھا گیا
سندھ: نوشہرو فیروز میں صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا گیا
نوشہرو فیروز (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور میں ایک نجی سندھی چینل اور اخبار سے وابستہ سینئر صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا گیا۔
مقامی صحافی کی نعش محراب پور کی گودو مائینر سے برآمد ہوئی تھی جسے مقامی افراد نے نہر میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور محراب پور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کو نہر سے نکال کر ضروری کارروائی کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقتول صحافی کو کیمرہ مین اویس قریشی دوپہر میں گاؤں صوفائی سہتہ چھوڑ کر آیا تھا۔ صحافی کو چینل لوگو کی تار کے ساتھ گلے میں باندھ کر قتل کیا گیا۔
ایس ایچ او محراب پور عظیم راجپر کے مطابق 56 سالہ عزیز میمن کی نعش گودو شاخ میں ایک اقلیتی برادری کی عبادت گاہ کے قریب سے ملی، ان کے گلے میں الیکٹرک تار پھنسی ہوئی تھی، خدشہ ہے کہ انہیں گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا گیا، نعش پوسٹ مارٹم کیلیے تحصیل ہسپتال منتقل کرکے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول صحافی عزیز میمن کو گاؤں میں چھوڑ کر آنے والے کیمرہ مین اویس قریشی کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔
مقتول کے بھائی حافظ میمن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کے بھائی صبح اپنے کیمرامین اویس قریشی کے ساتھ محراب پور کے قریبی گاؤں میں رپورٹنگ کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے، میڈیکل آفیسر کے مطابق ابتدائی طورکچھ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ عزیز میمن کی موت گلا گھٹنے سے ہوئی ہے یا حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی، گلے میں پائی گئی تار کے گلے پر نشانات نہیں ملے۔
عزیز میمن کے قتل کی اطلاع ملتے ہی صحافیوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی، صحافی اتحاد خیرپور کی جانب سے ان قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محراب پور سے تعلق رکھنے والے صحافی عزیز میمن نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ میں کرائے کے لوگ لائے جانے کی خبردی تھی جس کے بعد سے انہیں پولیس کی طرف سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
دھمکیاں ملنے کے بعد صحافی نے ایک ویڈیو پیغام بھی دیا تھا کہ ان کا تعلق کسی جماعت سے نہیں، انہوں نے بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ میں بلائے گئے لوگوں کو پیسے دینے کی اسٹوری بریک کی تھی جس کے بعد پولیس اسے اور اہلخانہ ک دھمکیاں دے رہی ہے۔ لہذا انہیں انصاف دیا جائے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نوشہرو فیروز میں قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عزیز میمن کے قتل کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5112 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C