سوئٹزرلینڈ: عوامی مقامات پر برقعے پر پابندی عائد
👁️ 152 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: عوامی مقامات پر برقعے پر پابندی عائد
جنیوا (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ریفرنڈم میں معمولی اکثریت سے عوامی مقامات پر برقعے یا چہرہ ڈھانپنے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلمان تنظیموں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مسلمان کمیونٹی میں عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ ہو گا۔
Switzerland bans the wearing of full face coverings, including niqab and burqa, in nearly all public placeshttps://t.co/9QEEaZ5Y3P
— CNN Breaking News (@cnnbrk) March 7, 2021
سوئٹزرلینڈ میں اہم قومی معاملات یا تنازعات پر رائے کے لیے عوامی ریفرنڈم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اتوار کو عوامی مقامات پر برقعے یا نقاب سے متعلق ہونے والے ریفرنڈم میں 51 فیصد سوئس شہریوں نے برقعے پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا۔ البتہ، عبادت گاہوں میں مکمل طور پر چہرہ ڈھانپنے یا برقعہ پہننے کی ممانعت نہیں ہو گی۔
صحت یا دیگر احتیاطی تدابیر کے تحت بھی چہرہ ڈھانپنے پر پابندی نہیں ہو گی۔ یعنی کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے عوامی مقامات پر شہری بدستور ماسک کا استعمال کر سکیں گے۔
برطانوی اخبار ‘دی گارڈین’ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ اور ملک کی وفاقی حکومت پر مشتمل سات رُکنی ایگزیکٹو کونسل نے ریفرنڈم میں سامنے آنے والی تجاویز کی مخالفت کی ہے۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ چہرہ ڈھانپنے پر مکمل پابندی کے بجائے بوقت ضرورت یا سیکیورٹی کے پیشِ نظر شناخت کے لیے لوگوں کو نقاب اُتارنے کا کہا جا سکتا ہے۔
ریفرنڈم میں بظاہر برقعے یا نقاب کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا۔ تاہم لامحالہ اس کا اثر اُن مسلم خواتین پر پڑنے کا خدشہ ہے جو اسلامی شعار کے مطابق چہرہ اور سر ڈھانپ کر رکھتی ہیں۔
سوئٹزر لینڈ سے قبل اس نوعیت کی پابندی فرانس، آسٹریا اور بیلجیم نے بھی عائد کر رکھی ہے۔
مسلمان تنظیموں کا ردِعمل
ریفرنڈم پر مختلف مسلم تنظیموں نے ردِعمل دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ مسلم خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیم کی ترجمان انیس الشیخ نے کہا کہ “یہ سوئٹزر لینڈ میں مسلمانوں پر کھلم کھلا حملہ ہے۔”
اُن کا کہنا تھا کہ اس ریفرنڈم کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو پورے سوئٹزرلینڈ کے لیے نقصان دہ اور ملک کی اپنی اقدار اور روایات کے منافی ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں سیاحت کے شعبے سے منسلک افراد نے بھی اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عرب ممالک سے آنے والوں سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔
ہوٹلز کی ایک تنظیم کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ “برقعے پر پابندی جیسے اقدامات سے ہمارے ملک میں برداشت کے حامل سیاحتی مقامات کے تاثر کو نقصان پہنچے گا۔”
البتہ، برقعے پر پابندی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ اُن کا ہدف صرف مسلمان ہیں۔ کیوں کہ ریفرنڈم کی دستاویز میں کہیں برقعے یا نقاب کا ذکر نہیں۔ بلکہ وہ احتجاج کے دوران ماسک پہننے والوں اور فٹ بال مقابلوں کے دوران چہرہ ڈھانپ کر ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر کی بھی حوصلہ شکنی کرنا چاہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C